ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو بن گئیں سبمرین کا سفر کرنے والی ملک کی دوسری صدر

کاروار : صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو بن گئیں سبمرین کا سفر کرنے والی ملک کی دوسری صدر

Mon, 29 Dec 2025 12:35:14    S O News
کاروار : صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو بن گئیں سبمرین کا سفر کرنے والی ملک کی دوسری صدر

کاروار ،29 / دسمبر (ایس او نیوز) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سبمرین (زیر آب جہاز)کا سفر کرتے ہوئے سابق صدر ہند عبدالکلام کے بعد اس طرح کا سفر کرنے والی ملک کی دوسری صدر کے طور پر اپنا نام درج کیا ۔ 
    
کاروار میں واقع میں آئی این ایس کدمبا نیول بیس سے کلواری کلاس سبمرین آئی این ایس واگھشری میں سوار ہوئیں ۔ خیال رہے کہ یہ زیر آب جہاز دفاعی شعبے میں 'میک ان انڈیا' نہج پر بنایا گیا انتہائی اعلیٰ طرز کا جہاز ہے ۔ 
    
اس سفر کے موقع پر صدر ہند کے ساتھ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی اور دیگر سینئر نیوی افسران موجود تھے ۔ اس دورے سے صدر ہند کو گہرے سمندر میں سبمرین کے ذریعے کی جانے والی کارروائیوں کے لئے درپیش چیلجنز اور پیچیدگیوں کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ۔
    
کاروار کے بحری اڈے پر گورنر تھورچند گہلوت اور ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے صدر ہند مرمو کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر ریجنل کمشنر جینتی، ڈپٹی کمشنر کے لکشمی پریا، اے ڈی جی پی ہتیندرا اورنیوی کے سینئر افسران موجود تھے ۔
    
صدر ہند دروپدی مرمو نے 2023 میں جنگی ہوائی جہاز سوکھوئی میں اور امسال اکتوبر میں رافیل میں  پرواز کرتے ہوئے دفاعی تاریخ میں پہلے صدر کے طور پر اپنا نام درج کیا تھا ۔ 


Share: