Sat, 25 Feb 2017 12:36:21
راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر چودھری اجیت سنگھ نے وزیر اعظم کے کپڑوں پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو فیشن کرنے کا شوق ہے تو ان کو مودی سے سیکھنا چاہیے ، جو دن میں تین بار کپڑے تبدیل کرتے ہیں۔
View more
Sat, 25 Feb 2017 12:19:56
اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور ممبر پارلیمنٹ رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ یوپی میں ڈبل انجن کی حکومت کی ضرورت ہے۔رائے دہندگان نے جس طرح 2014میں شاندار جوش و خروش کا مظاہرہ کرکے ملک میں مودی جی کی حکومت بنائی تھی ، ٹھیک اسی طرح کا جوش یوپی میں بھی نظر آتا ہے۔
View more
Sat, 25 Feb 2017 12:16:55
ہری دوار میں مبینہ طور پر وزیر اعظم کی بغیر اجازت کے ریلی کے انعقاد کے معاملے پر بی جے پی لیڈروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اپیل کو لے کر کانگریس کے وفد نے گورنر کو میمورنڈم سونپا۔
View more
Sat, 25 Feb 2017 12:09:06
جموں میں بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف)نے پگروال سیکٹر میں ایک پاکستانی در انداز کو مار گرایا۔بی ایس ایف کے مطابق ،دیر رات بین الاقوامی سرحد پر باڑ کے پاس خود کو چادر سے لپیٹے ایک شخص آ پہنچا،
View more
Sat, 25 Feb 2017 11:53:02
نوٹ بند ی کا اثر بھلے ہی اب ختم ہو گیا ہو، لیکن مرکزی حکومت پر اس مسئلہ کو لے کر حملوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔تازہ معاملے میں کیرالہ کے گورنر پی سداشیو م نے تو نوٹ بند ی کو ہندوستان کی مالیاتی تاریخ کی سب سے خطرناک تباہی بتایاہے۔
View more
Sat, 25 Feb 2017 11:48:07
پولیس نے منی پور کے مغربی امپھال ضلع میں وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی سے پہلے آج یہاں دو مقامات سے ایک ہتھ گولہ اور ایک بم برآمد کیاہے۔ مودی کل یہاں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔
View more
Sat, 25 Feb 2017 11:45:01
اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں سیاسی پارٹیاں جیت حاصل کرنے کے لیے داغیوں سے دامن نہیں بچا پا رہی ہیں۔پانچویں مرحلے میں کل 117داغی امیدوار ہیں، یہ امیدواروں کی کل تعداد کا 19فیصد ہے، ان میں سے 96امیدواروں پر سنگین مجرمانہ معاملے درج ہیں، 9 امیدواروں پر قتل اور 24پر قتل کی کوشش اور 8امیدواروں پر خواتین کے استحصال کے معاملے درج ہیں،
View more
Sat, 25 Feb 2017 11:42:46
بی ایم سی انتخابات کے نتائج آنے کے بعدبھی بی جے پی پر شیوسینا نے حملہ بول دیا ہے ۔ممبئی کے سیاسی گلیاروں سے ایسے اشارے بھی مل رہے ہیں کہ شیوسینا بی ایم سی میں اکثریت کے ہندسہ کو چھونے کے لیے کانگریس سے ہاتھ ملا سکتی ہے۔
View more
Sat, 25 Feb 2017 11:37:40
یوپی کے گونڈہ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اڑیسہ اور مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات کی جیت کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے ائیرکڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر سیاست پر بحث کرنے والوں کو اندازہ نہیں ہو گا کہ ملک میں کیسی آندھی چل رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy