Wed, 15 Mar 2017 11:34:33
سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بی جے پی پرفاشسٹ پارٹی ہونے کا الزام لگایاہےَ انہوں نے کہا کہ گوا اور منی پور میں کانگریس کو سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود اقتدار سے دور رکھا جاناپور ے طورپرافسوس ناک ہے۔ بی جے پی کی جمہوریت میں کوئی یقین نہیں ہے،
View more
Wed, 15 Mar 2017 11:29:09
کانگریس نے خود کو سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آنے کے باوجود گوا کے گورنر کی طرف سے ریاست میں بی جے پی کی قیادت والے اتحاد کو حکومت بنانے کے لیے پہلے مدعو کرنے کا مسئلہ آج لوک سبھا میں اٹھایا ۔کانگریس نے گوا، منی پور کے واقعات کو جمہوریت کا قتل بتایا۔
View more
Wed, 15 Mar 2017 11:22:36
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج وزارت دفاع کا اضافی چارج سنبھال لیاہے ، اس سے پہلے 2014میں بھی 6 ماہ تک ان کے پاس دونوں عہدے تھے۔
View more
Wed, 15 Mar 2017 11:18:13
یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا دہلی کے صدر مولانا ایم رضوان اختر قاسمی نے جسٹس محمد سہیل اعجاز صدیقی کے حوالے سے ایک بیان جاری کرکے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ہندو خواتین سب سے زیادہ گھریلو تشدد کا شکار بنتی ہیں جس کے نتیجہ میں انھیں اپنی جان تک گنوانا پڑتی ہیں۔ واضح ہو کہ جسٹس محمد سہیل اعجاز صدیقی (سابق چیئرمین، نیشنل کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات، حکومت ہند) نے یہ بات عالمی یوم نسواں کے م
View more
Wed, 15 Mar 2017 11:11:39
نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسربھیم سنگھ نے جموں کے اشوک جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی پر زور دیا کہ وہ 14مہینوں سے سلگ رہے جموں وکشمیر میں آئین کے سیکشن ۔92کے تحت بلاتاخیر گورنر راج لگا دیں جو کہ ریاست کو مزید تباہی اور اموات سے بچانے کا واحد راستہ ہے۔
View more
Wed, 15 Mar 2017 11:06:44
منوہرپاریکرنے گواکے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیتے وقت ایک بڑی غلطی کر دی۔دراصل اپنی حلف برداری کے دوران پاریکر نے خودکووزیراعلیٰ کی جگہ وزیر بتا کر حلف لیا،
View more
Wed, 15 Mar 2017 11:02:18
پیر کو دہلی میں واقع عالمی شہرت یافتہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ایک دلت طالب علم رجنی کرش نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔موت سے پہلے اس نے اپنی فیس بک وال پر ایک پوسٹ لکھ کر یونیورسٹی انتظامیہ پر امتیازی سلوک کرے کا الزام لگایاتھا ۔کرش کے اہل خانہ کے مطابق ،وہ خود کشی نہیں کر سکتاتھا، اس کو قتل کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 15 Mar 2017 10:59:42
منی پور کی گورنر نجمہ ہبت اللہ نے بی جے پی لیڈر این بیرین سنگھ کو حکومت بنانے کے لیے مدعوکیا ہے، حلف بردرای کی تقریب بدھ کو ہوگی ۔غورطلب ہے کہ حالیہ اختتام پذیر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 21سیٹیں حاصل ہوئی ہیں
View more
Wed, 15 Mar 2017 10:55:10
سپریم کورٹ نے گوا کے وزیر اعلی کے طور پر بی جے پی لیڈر منوہر پاریکر کی حلف برداری پر آج روک لگانے سے انکار کر دیاہے ، لیکن 16؍مارچ کو ایوان میں طاقت کے ٹیسٹ کی ہدایت دی ہے ۔چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی صدارت والی بنچ نے ہدایت دی کہ 16؍مارچ کو صبح 11؍بجے اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy