Mon, 23 Jun 2025 10:45:19
کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جموں و کشمیر کے حالات پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پون کھیڑا نے ویب سائٹ ’دی نیو انڈین‘ کے لیے ایک تفصیلی مضمون تحریر کیا ہے، جس میں پہلگام حملے کے پس منظر میں حکومت کی کشمیر پالیسی، پی آر مہم اور زمینی حقائق کے درمیان تضاد پر سوالات اٹھائے گئے۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 10:40:08
کانگریس کے سینئر رہنما اور شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے عالمی ماحولیاتی تبدیلی پر جاری تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 10:35:09
پہلگام دہشت گردانہ حملہ کیس میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دو مقامی افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر پاکستانی دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان افراد نے نہ صرف دہشت گردوں کو پناہ دی بلکہ انہیں خوراک، رہائش اور دیگر لاجسٹک سہولیات بھی فراہم کیں۔
View more
Sun, 22 Jun 2025 18:41:37
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ اگر 2027 میں سماج وادی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ’اِستری سمّان سمردھی یوجنا‘کے تحت غریب خواتین کو ہر ماہ 3000 روپے دیے جائیں گے۔
View more
Sat, 21 Jun 2025 11:16:57
دہلی ہائی کورٹ نے بٹلہ ہاؤس علاقے میں ڈی ڈی اے کی جانب سے جاری انہدامی کارروائی پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے اس پر فوری طور پر عبوری روک لگا دی ہے۔ عدالت نے ڈی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے 10 جولائی کو ہونے والی اگلی سماعت سے پہلے ڈیمارکیشن (حدبندی) رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ متعلقہ جائیداد واقعی اس خسرہ نمبر میں شامل ہے یا نہیں، جس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔
View more
Sat, 21 Jun 2025 11:14:32
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئس بینک میں جمع ہندوستانیوں کے پیسے گزشتہ سالوں میں بہت بڑھ گئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں جمع پیسہ 2014 کے مقابلے 2024 میں 3 گنا سے زیادہ بڑھ کر 3.5 ارب سوئس فرینک (تقریباً 37600 کروڑ روپے) ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔
View more
Sat, 21 Jun 2025 10:56:43
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب ایران میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کے لیے حکومت ہند نے ’آپریشن سندھو‘ کے نام سے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت اب تک مجموعی طور پر 400 سے زائد ہندوستانی باشندے واپس لائے جا چکے ہیں، جبکہ آئندہ دو دنوں میں یہ تعداد 1000 تک پہنچنے کا امکان ہے۔
View more
Sat, 21 Jun 2025 10:48:43
سہسرام سے رکن پارلیمان منوج کمار نے جمعہ کے روز پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ماں گنگا کو دھوکہ دیا، بہار کے عوام انہیں اب دوبارہ موقع نہیں دیں گے۔
View more
Sat, 21 Jun 2025 10:46:09
وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار دورے پر تھے۔ انھوں نے سیوان میں ریلی بھی کی، جس میں جمع لوگوں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے خراب موسم میں بھی پہنچنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اب کانگریس نے ایک ویڈیو شیئر کر پی ایم مودی کی اس ریلی میں جمع بھیڑ کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy