Sat, 25 Oct 2025 17:36:16
طویل انتظار کے بعد آخر کار اتر پردیش بار کونسل کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ الیکشن آفیسر اور سکریٹری رام کشور شکلا نے 2025-26 کی میعاد کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔ اس کے تحت نامزدگیوں کا عمل 14 نومبر سے شروع ہو کر 19 نومبر تک جاری رہے گا۔ کل 25 عہدوں کے لیے الیکشن ہونا ہے۔
View more
Sat, 25 Oct 2025 17:31:07
ہندوستان کے تاریخی اور روایتی مقامات اور شہروں کے نام بدلنے کی سیاست پر کافی تنقید کے بعد حالانکہ یہ سلسلہ رک گیا تھا مگر ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر نام بدلنے کا ہنگامہ شروع کر کے کچھ لوگ اپنا ووٹ بینک ٹھیک کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ کچھ اسی طرح کا ایک معاملہ مہاراشٹر میں سامنے آیا ہے، جہاں کے سانگلی ضلع کے اسلام پور گاؤں کا نام اب سرکاری طور پر تبدیل کر کے ’ایشور پور‘ کر دیا جائے گا۔
View more
Sat, 25 Oct 2025 17:15:37
بہار میں انتخابی ماحول تیزی سے گرماتا جا رہا ہے لیکن اسی دوران راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو کو کھگڑیا میں اپنی مجوزہ ریلی منسوخ کرنی پڑی۔ انتظامیہ نے اس پروگرام کے لیے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے مجوزہ دورے کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
View more
Sat, 25 Oct 2025 17:11:38
کانگریس کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے ایک بیان میں مودی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) اور اس کے 30 کروڑ پالیسی ہولڈروں کی محنت کی کمائی کو اڈانی گروپ کے مالی بحران کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا۔
View more
Sat, 25 Oct 2025 12:32:59
کرناٹک کی آلند اسمبلی سیٹ پر کانگریس کے ووٹ چوری کے الزامات پر ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی )نے ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرتے ہوئے پایا کہ ایک ڈیٹا سینٹر آپریٹر نے ہر ووٹر کا نام حذف کرنے کیلئے۸۰؍ روپے وصول کیے ہیں۔
View more
Sat, 25 Oct 2025 11:41:44
جموں و کشمیر میں سیاسی گہما گہمی کے درمیان ہوئے راجیہ سبھا انتخاب کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام اس خطہ کی 4 سیٹوں پر ہوئے انتخاب کا جو نتیجہ برآمد ہوا ہے، اس میں 3 سیٹوں پر نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کو کامیابی ملی ہے، جبکہ ایک سیٹ بی جے پی کے حصے میں گئی ہے۔
View more
Sat, 25 Oct 2025 10:53:58
ملک بھر میں ووٹرس کی خصوصی گہری نظرثانی یعنی ’ایس آئی آر‘ کے لیے پابند عہد الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمل ناڈو میں یہ عمل ایک ہفتہ میں شروع ہو جائے گا۔
View more
Sat, 25 Oct 2025 10:44:01
سماجوادی پارٹی نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے اسٹار تشہیرکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے ساتھ ساتھ سینئر لیڈر اور قومی جنرل سکریٹری اعظم خان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، فہرست میں کل 20 نمایاں رہنماؤں کو جگہ دی گئی ہے۔ ان میں لوک سبھا کی رکن ڈمپل یادو، اقرا حسن اور پریا سروج کے نام بھی شامل ہیں۔
View more
Fri, 24 Oct 2025 14:03:18
آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں جمعہ کی صبح پیش آئے ایک المناک حادثے میں حیدرآباد سے بنگلورو جارہی ایک لگژری پرائیویٹ بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھنے سے کم از کم 20 مسافر زندہ جل کر ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy