Thu, 23 Oct 2025 17:04:35
کیرالہ ایک بار پھر سماجی ترقی کی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ ریاست کو جلد ہی ’انتہائی غربت سے پاک‘ ریاست قرار دیا جائے گا۔ یہ اعلان وزیر اعلیٰ پنرائی وجین یکم نومبر کو شام پانچ بجے ترواننت پورم کے سینٹرل اسٹیڈیم میں کریں گے۔ اس تقریب میں ریاستی کابینہ کے تمام وزرا کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے رہنما بھی مدعو کیے گئے ہیں۔
View more
Thu, 23 Oct 2025 11:23:16
ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائڈ سے ہونے والی تباہی کے باوجود مرکز کی جانب سے مالی امداد نہ دیے جانے پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ مرکز سیاسی انتقام کے تحت بنگال کے عوام کو ان کی سب سے بڑی ضرورت کے وقت بے یار و مددگار چھوڑ رہا ہے۔
View more
Thu, 23 Oct 2025 11:20:17
ملک گیر سطح پر ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کو لے کر الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسران نے ریاستوں کے چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کی ہے۔
View more
Thu, 23 Oct 2025 11:11:06
ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں اب بھی بارش کا قہر جاری ہے۔ تمل ناڈو اور پڈوچیری میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ 24 گھنٹے سے ہو رہی شدید بارش کے سبب تمل ناڈو کے کئی شہروں میں حالات کافی بگڑ گئے ہیں۔ چنئی میں اسکولوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں اور ساتھ ہی کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ ابھی تھمنے والا نہیں ہے اور اگلے 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
View more
Thu, 23 Oct 2025 10:45:08
دیپاولی میں پٹاخہ بازی کی کثرت کی وجہ سے نئی دہلی اور کولکاتہ جیسے شہروں کی فضائی آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، جس سے عوام کی صحت اور طبی نقطہ نگاہ سے تشویش بڑھ گئی ہے ۔
View more
Wed, 22 Oct 2025 12:21:51
بہار اسمبلی انتخابات کے درمیان آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں تین اہم انتخابی وعدوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو ریاست کے تمام عارضی یا کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے گا، جب کہ جیویکا دیدیوں کو تیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ سرکاری ملازم کا درجہ دیا جائے گا۔
View more
Wed, 22 Oct 2025 12:18:40
کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وزیر اعظم باتوں کو چھپاتے ہیں، جبکہ صدر ٹرمپ انہیں ظاہر کر دیتے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ تبصرہ وزیر اعظم مودی کی اس ایکس پوسٹ کے بعد کیا جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دیوالی کے موقع پر دی گئی نیک تمناؤں کے لیے شکریہ ادا کیا تھا۔
View more
Wed, 22 Oct 2025 11:46:35
اقتدارسے کافی دنوں تک دور رہنے کے بعد اب مایاوتی کوایک بار پھر اپنے ووٹ بینک کی فکر ستانے لگی ہے۔ گزشتہ دنوں لکھنؤ میں منعقدہ اپنے اجلاس میں بی ایس پی سپریمو نے دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے ساتھ ہی مسلمانوں کے حالات پر بھی تشویش کااظہار کیا۔
View more
Wed, 22 Oct 2025 11:18:28
بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے اپنے ۵؍ اراکین اسمبلی کو ٹکٹ سے محروم کر دیا ہے جبکہ۱۲؍ دوبارہ انتخابی مقابلے میں اپنے حریفوں سے مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy