Sun, 19 Oct 2025 11:49:28
مدھیہ پردیش کے مندسور میں اے بی وی پی (اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد) طلبا کے ذریعہ کپڑے بدلتی طالبات کی ویڈیو بنائے جانے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔
View more
Sun, 19 Oct 2025 10:51:24
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گورکھا سے متعلق ایشوز پر مذاکرہ کاروں کی تقرری مغربی بنگال حکومت سے مشورہ لیے بغیر کی گئی ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی سے ان مذاکرہ کاروں کی تقرری فوری طور پر رد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
View more
Sat, 18 Oct 2025 18:39:37
الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کے اسکولوں میں منعقد ہونے والے کسی بھی تجارتی میلے یا تقریبات پر پابندی لگا دی ہے۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ اب اسکولوں میں کوئی تجارتی سرگرمی نہیں کی جائے گی۔ کسی بھی حالت میں تعلیمی اداروں کےساتھ کھیل کے میدانوں کی اہمیت کو کم نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Sat, 18 Oct 2025 11:41:16
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تازہ بیان میں پھر دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہندوستان روس سے تیل کی درآمدات بند کر دے گا۔ ٹرمپ نے یہ بات ایک پریس بریفنگ کے دوران کہی، جب انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان اب روس سے تیل نہیں خریدے گا، جبکہ ہنگری ایک پائپ لائن کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے۔‘‘
View more
Sat, 18 Oct 2025 11:19:00
زوبین گرگ کی موت کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہو پایا ہے۔ ان کی آخری رسومات موت کے تقریباً ایک ہفتہ بعد ضرور ہو گئی ہے، لیکن گھر والوں کو شبہ ہے کہ سچائی ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ اس تعلق سے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کر حکومت سے ایک اہم مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’زوبین گرگ کی موت سے متعلق تحقیقات آزادانہ اور منصفانہ ہونی چاہیے۔‘‘
View more
Sat, 18 Oct 2025 11:14:01
راجدھانی دہلی میں دیوالی کی چمک دمک آلودگی کی وجہ سے ماند پڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ مسلسل 4 دنوں سے ’خراب‘ زمرہ میں برقرار رہنے والی ہوا نے دہلی-این سی آر کے لوگوں کی دیوالی کا مزہ ایک طرح سے پھیکا کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز دہلی کی فضا ایک بار پھر زہریلی نظر آئی جب ہوا کا معیار یعنی اے کیو آئی 254 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ ’خراب‘ زمرہ میں ہی آتا ہے۔ یہ جمعرات کے مقابلہ میں 9 پوائنٹس زیادہ ہے۔
View more
Sat, 18 Oct 2025 11:07:35
ہندوستان میں ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کے ذریعہ دھوکہ دہی کے تیزی سے بڑھتے معاملوں پر سپریم کورٹ نے اظہارِ تشویش ظاہر کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں از خود نوٹس لیتے ہوئے سختی دکھائی ہے۔ عدالت نے اس معاملہ میں مرکزی حکومت (ایم ایچ اے سکریٹری)، سی بی آئی، ہریانہ حکومت اور انبالہ کے سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کیا ہے۔
View more
Sat, 18 Oct 2025 10:48:17
کرناٹک میں سرکاری اور تعلیمی اداروں میں آر ایس ایس کی سرگرمیوں پر روک اور مذکورہ اداروں کے احاطوں میں سنگھ پریوار کی ’’شاکھاؤں‘‘ کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کے پریانک کھرگے کے مطالبے کو آگے بڑھاتے ہوئے کانگریس نے پورے ملک میں تعلیمی اداروں میں آر ایس ایس اوراس کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی سرگرمیوں پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sat, 18 Oct 2025 10:43:56
چھتیس گڑھ میں جمعہ کے روز 208 نکسلیوں نے اجتماعی خود سپردگی کر عوامی زندگی کی طرف قدم بڑھا دیا ہے۔ خود سپردگی کرنے والوں میں 110 خواتین اور 98 مرد شامل ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy