Tue, 24 Jun 2025 17:18:02
کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی اقتصادی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کی خوشحالی کو تباہ کر کے ملک کے وسائل صرف چند بڑے سرمایہ داروں کو منتقل کر دئے ہیں۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 17:15:13
اڈیشہ میں دو دلت نوجوانوں کو زبردستی گھاس کھلانے، گندا پانی پلانے اور جانوروں کی طرح گھٹنوں کے بل چلنے پر مجبور کرنے کے واقعے پر قائد حزب اختلاف اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے منووادی سوچ کی بربریت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ان لوگوں کے لیے آئینہ ہے جو دعویٰ کرتے ہیں کہ اب ذات پات کوئی مسئلہ نہیں رہا۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 12:16:31
ایران اور اسرائیل کے مابین جاری تناؤ کے پیش نظر، حکومتِ ہند نے دونوں ممالک میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ’آپریشن سندھُو‘ کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک ایران سے متعدد شہریوں کو کامیابی کے ساتھ وطن واپس لایا جا چکا ہے۔ منگل کی صبح اسرائیل سے 161 افراد پر مشتمل پہلا قافلہ بحفاظت دہلی پہنچا، جہاں ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 11:24:00
پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد 3 مبینہ دہشت گردوں کے جو اسکیچ جاری کیے گئے تھے، ان میں سے کوئی بھی اس حملہ میں شامل نہیں تھا۔ یہ دعویٰ انگریزی روزنامہ ’دی انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اس تازہ انکشاف کے بعد کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت پر زوردار حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ’’کیا پولیس پر اسکیچ جاری کرنے کے
View more
Tue, 24 Jun 2025 11:16:37
اتر پردیش کے اٹاوہ سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص کی چوٹی اور بال کاٹے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سفید کرتہ-لال دھوتی پہنے ایک متاثرہ شخص موقع پر موجود خاتون کے پاؤں چھو رہا ہے اور ناک رگڑ رہا ہے۔ اس معاملے پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے اپنا رد عمل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا ہے۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 10:47:42
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ کئی دنوں سے ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کو ملک واپس لانے کے لیے حکومت ہند کا آپریشن سندھو جاری ہے۔ اس سلسلے میں پیر کی شام ایران سے ہندوستانی شہریوں کا ایک اور قافلہ نئی دہلی پہنچا۔ اس قافلے کے ذریعہ 290 ہندوستانی اور 1 سری لنکائی شہری کو ایران کے مشہد شہر سے دہلی لایا گیا۔ اس طرح اب تک 2003 ہندوستانیوں کی بحفاظت ملک واپسی ہو چکی ہے۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 17:48:05
ملک میں نفرت انگیز جرائم کا جائزہ لینے والی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے تیسرے دورِ اقتدار کے پہلے سال کے دوران نفرت انگیزی کے تقریباً ۹۵۰ واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں جن میں مذہبی اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں اور عیسائیوں کو تشدد اور نفرت انگیز تقریر کا سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا
View more
Mon, 23 Jun 2025 17:26:46
گزشتہ 19 جون کو 4 ریاستوں پنجاب، گجرات، مغربی بنگال اور کیرالہ کی 5 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کرائے گئے تھے۔ آج ووٹوں کی گنتی ہوئی اور سبھی سیٹوں کے نتائج برآمد ہو گئے ہیں۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 17:19:56
اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کا جوشی مٹھ 2023 میں خوب سرخیوں میں رہا تھا۔ یہاں زمین دھنسنے اور گھروں میں پڑنے والے شگافوں نے حکومت سے لے کر انتظامیہ تک کی نیندیں اڑا دی تھیں۔ بڑی تعداد میں لوگوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا تھا۔ اب ہماچل پردیش کے میکلوڈ گنج میں بھی کچھ ایسے ہی حالات پیدا ہو رہے ہیں۔ یہاں دھرمشالہ-میلوڈ گنج سڑک پر جگہ جگہ 4 سے 6 انچ کے کئی شگاف دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy