Wed, 15 Oct 2025 11:17:25
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا کے قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے منگل کو ہریانہ کے ایک آئی پی ایس افسر کے معاملے میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا جس کی حال ہی میں خودکشی سے موت ہو گئی تھی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ معاملہ صرف ایک خاندان کو نہیں بلکہ پورے ملک میں "لاکھوں دلت" کو متاثر کر رہا ہے۔
View more
Wed, 15 Oct 2025 11:06:59
آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تمام قومی اور ریاستی سطح کی رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کے لیے یہ لازمی قرار دیا ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر الیکٹرانک میڈیا پر نشر کیے جانے والے ہر سیاسی اشتہار کو پہلے میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم سی ایم سی)سے پیشگی منظوری حاصل کرنا ہوگی۔
View more
Wed, 15 Oct 2025 10:40:10
بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر این ڈی اے میں اندرونی تنازعہ شدت اختیار کر رہا ہے، خاص طور پر جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) میں نشستوں کی تقسیم اور امیدواروں کے انتخاب کو لے کر اختلافات بڑھ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں بھاگلپور سے جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ اجے کمار منڈل نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو خط لکھ کر لوک سبھا کی اپنی رکنیت سے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی ہے۔
View more
Wed, 15 Oct 2025 10:33:09
انڈین نیشنل کانگریس نے منگل کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف پر حکومت پر شدید تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹرمپ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے باوجود امریکی صدر ہندوستان کو کیا پیغام دے رہے ہیں! کانگریس نے ٹرمپ کی جانب سے عاصم منیر کی تعریف اور ان کی سابقہ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ یہ کیسی دوستی ہے!
View more
Tue, 14 Oct 2025 19:01:37
دہلی فسادات کے ملزم اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم شرجیل امام نے کڑکڑڈوما کورٹ سے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی ہے۔ انہوں نے یہ ضمانت بہار اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مانگی تھی۔
View more
Tue, 14 Oct 2025 16:56:19
سپریم کورٹ نے لداخ کے ماحولیاتی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کے علمبردار سونم وانگچک کی نظربندی سے متعلق درخواست پر سماعت کو 15 اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے۔ وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے آنگمو نے عدالت عظمیٰ میں ایک عرضی دائر کر کے اپنے شوہر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا اور ان پر نافذ سخت قومی سلامتی قانون (این ایس اے) کو چیلنج کیا تھا۔
View more
Tue, 14 Oct 2025 12:41:36
’’کیرالہ میں 26 سال کے انجینئر آنندو اجی نے خودکشی کر لی اور آنندو کو اس کے لیے مجبور کیا گیا۔ آنندو کی کہانی ایک ’المیہ‘ ہے۔ آنندو اجی کا ایک انسٹا پوسٹ بھی سامنے آیا، جس میں اس نے اپنا درد بیاں کیا ہے۔
View more
Tue, 14 Oct 2025 10:52:42
دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں چیتنیا نند سرسوتی کے سنیاسی ہونے پر جم کر بحث ہوئی ۔ دہلی پولیس نے کہا کہ چیتنیہ آنند سنیاسی نہیں ہے۔ یہ جواب انہوں نے ایک درخواست پر دیا جس میں چیتنیا نند نے جیل میں سنیاسی لباس پہننے اور مذہبی کتابیں رکھنے کی اجازت مانگی تھی۔
View more
Tue, 14 Oct 2025 10:48:32
ہریانہ کے سینئر آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی خودکشی کیس میں بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ ان کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور خودکشی نوٹ میں درج ناموں کے درمیان حکومت نے ریاست کے ڈی جی پی شتروجیت کپور کو طویل چھٹی پر بھیج دیا ہے۔ پولیس نے ڈی جی پی اور سوسائڈ نوٹ میں نامزد تمام افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy