Sun, 29 Jun 2025 20:40:56
دہلی میں جھگیوں کے خلاف جاری بلڈوزر کارروائی پر اتوار کو عام آدمی پارٹی نے جنتر منتر پر احتجاج کیا، جس میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا، سوربھ بھاردواج اور سنجے سنگھ سمیت پارٹی کے اہم رہنما شریک ہوئے۔ کیجریوال نے اس موقع پر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "بی جے پی نے جھگیاں توڑ کر لاکھوں غریبوں کی زندگی برباد کر دی۔"
View more
Sun, 29 Jun 2025 20:23:45
شری گنڈیچا مندر کے قریب رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اتوار صبح تقریباً چار بجے اُس وقت پیش آیا جب سیکڑوں عقیدت مند رتھ یاترا کے مناظر دیکھنے کے لیے جمع تھے۔
View more
Sun, 29 Jun 2025 19:14:10
مہاراشٹرا میں تعلیمی نظام میں نافذ کی گئی تین زبانوں کے فارمولے، بالخصوص پرائمری سطح پر ہندی زبان کو لازمی قرار دیے جانے کے خلاف، شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے اتوار کو ممبئی کے تاریخی آزاد میدان میں شدید احتجاج کیا اور سرکاری حکم نامہ (جی آر) کی کاپیاں نذر آتش کیں۔
View more
Sun, 29 Jun 2025 11:25:57
بہار میں ووٹروں کی تصدیق کے نام پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ خصوصی مہم کے اعلان پر اپوزیشن پارٹیاں سخت برہم ہو گئی ہیں۔ بہار میں مہاگٹھ بندھن کی پارٹیوں کے ذریعہ سخت برہمی کے اظہار کے بعد مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے بھی اس پرسخت تنقید کرتے ہوئے اسے چور دروازے سے این آر سی کے نفاذ کی کوشش قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 29 Jun 2025 11:13:33
اتراکھنڈ کے اُترکاشی ضلع کے بڑکوٹ تحصیل علاقے میں جمعہ کو سلائی بینڈ کے پاس بادل پھٹنے کے بعد افرا تفری مچ گئی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں تباہی جیسے حالات ہیں۔ یہاں 9 مزدوروں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ راحت و بچاؤ کام کے لیے ایس ڈی آر ایف، پولیس اور محکمہ محصولات کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
View more
Sun, 29 Jun 2025 11:09:34
مدھیہ پردیش میں او بی سی طبقہ کو 27 فیصد ریزرویشن دینے کے مطالبہ پر ایک بار پھر کانگریس اور بی جے پی آمنے سامنے ہے۔ اس تعلق سے کانگریس پارٹی نے ایک پریس کانفرنس کر بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
View more
Sun, 29 Jun 2025 11:06:24
اتر پردیش کے ضلع غازی پور میں دفاعی جائیدادوں سے مبینہ غیرقانونی قبضے ہٹانے کے لیے محکمہ دفاعی اسٹیٹ نے بلڈوزر کاررائی کی، جس میں درجنوں غریب خاندانوں کے گھر منہدم کر دیے گئے۔ اس معاملے پر سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sun, 29 Jun 2025 08:50:27
بہار اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ کی خصوصی اور سخت نظرثانی (Special Intensive Revision - SIR) کے اعلان پر سیاسی ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 19:54:06
دہلی کو چھوڑ کر ملک کی تمام ریاستوں میں بارش ہو رہی ہے۔ اتراکھنڈ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کیدارناتھ ہائی وے ایک بار پھر منکٹیہ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگیا ہے۔ سڑک پر پتھر اور ملبہ مسلسل گر رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy