Wed, 02 Jul 2025 11:11:15
ہماچل پردیش میں آسمان سے آفت آئی ہوئی ہے۔ منگل کو 11 مقامات پر بادل پھٹنے کے واقعات پیش آئے۔ اس سے 20 مکانوں اور 15 مویشی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریاست میں بارش کے بعد 406 سڑکیں بند ہیں جس سے آمد و رفت پوری طرح سے درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں 1515 ٹرانسفر خراب ہو گئے جبکہ 171 پینے کے پانی کے منصوبوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
View more
Wed, 02 Jul 2025 11:00:07
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی اور سن رائزرز حیدرآباد کے فاسٹ بولر محمد شامی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کولکتہ ہائی کورٹ نے شامی کو حکم دیا ہے کہ وہ ان کی اہلیہ حسین جہاں اور بیٹی کو ہر ماہ 4 لاکھ روپے گزارا بھتہ ادا کریں۔
View more
Wed, 02 Jul 2025 10:55:50
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے جی ایس ٹی نافذ ہونے کے 8 سال مکمل ہونے پر آج (یکم جولائی) الزام عائد کیا کہ یہ معاشی ناانصافی کا ایک ہتھیار بن گیا ہے اور اسے وزیر اعظم نریندر مودی کے کچھ ارب پتی متروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے موجودہ جی ایس ٹی نظام میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک ایسے ٹیکس نظام کا حقدار ہے، جو صرف خصوصی اخ
View more
Wed, 02 Jul 2025 10:49:10
کانگریس نے ’اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ‘ (سیل) میں ہوئے گھوٹالے پر آج مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔ کانگریس لیڈر ڈاکٹر اجئے کمار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نام نہاد ’امرت کال‘ کو بدعنوانیوں، ناکامیوں اور غیر جمہوری رسوم کا مترادف بتا دیا۔
View more
Tue, 01 Jul 2025 19:17:33
کئی سال بعدمحکمہ ریلوے نے میل اور ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا ہے، جو آج یعنی پیر سے نافذ ہو گیا ۔ نئی شرحوں کے مطابق اے سی ڈبوں کے کرایے میں ہر کلومیٹر پر 2 پیسے اور بغیر اے سی ڈبوں کے کرایے میں ہر کلومیٹر پر 1 پیسہ اضافہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 01 Jul 2025 18:52:43
انڈین ریلوے نے تتکال ٹکٹ بکنگ کے لیے نئے قواعد کا اعلان کیا ہے جو یکم جولائی 2025 سے ملک بھر میں نافذ ہو چکے ہیں۔ ان نئے اصولوں کے تحت اب صرف وہی مسافر تتکال اسکیم کے تحت ٹکٹ بُک کروا سکیں گے جنہوں نے اپنا IRCTC اکاؤنٹ آدھار کارڈ سے توثیق (authentication) کر رکھا ہو۔ اس فیصلے کا مقصد بلیک مارکیٹنگ، ایجنٹ مداخلت اور فرضی بُکنگ جیسے مسائل پر قابو پانا ہے۔
View more
Tue, 01 Jul 2025 11:43:49
جولائی 2025 کی پہلی تاریخ پر تیل کمپنیوں نے ایل پی جی صارفین کو کچھ حد تک ریلیف دیا ہے لیکن یہ ریلیف صرف کمرشل سلنڈر استعمال کرنے والوں کو ہی ملا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جس سے عام گھرانوں کو مایوسی ہوئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلوگرام والے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، جو یکم جولائی 2025 سے نافذ ہو گیا ہے۔
View more
Tue, 01 Jul 2025 11:31:43
مانسون کے پورے ملک میں پہنچنے کے بعد ہو رہی بارش سے کئی مقامات پر عام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ سمیت کئی ریاستوں میں سیلاب جیسے حالات بن گئے ہیں۔
View more
Tue, 01 Jul 2025 11:28:31
بہار میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان ’ایس آئی آر‘ یعنی ووٹر لسٹ کی گہری نظرثانی کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں، خصوصاً کانگریس اور آر جے ڈی نے ایس آئی آر پر اپنا سخت اعتراض ظاہر کیا ہے اور لگاتار الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy