Thu, 30 Oct 2025 10:55:19
کیرالہ کے وائناڈ سے کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پارلیمانی حلقہ میں قبائلی طالبات کو ہو رہے مسائل، خصوصاً بیت الخلاء کے مسئلہ پر ریاستی وزیر او آر کیلو کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے کہا ہے کہ حالات بہت ہی خراب ہیں۔
View more
Thu, 30 Oct 2025 10:48:46
’’جب اڈانی-امبانی کو زمین چاہیے ہوتی ہے، حکومت کو زمین مل جاتی ہے۔ لیکن جب کسانوں کے بچوں کو کارخانہ کھولنا ہوتا ہے، تو امت شاہ کہتے ہیں– بہار میں زمین نہیں ہے۔‘‘ یہ بیان آج راہل گاندھی نے بہار کے دربھنگہ میں ایک عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔
View more
Thu, 30 Oct 2025 10:45:18
سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ میں اس ریلوے ٹکٹ ایگزامینر (ٹی ٹی ای) کو بری کر دیا ہے، جس پر 3 دہائی قبل 50 روپے کی رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ بھلے ہی انصاف ملنے میں تاخیر ہو، لیکن سچائی جیت کی ہی ہوتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ’’ّآنجہانی افسر وی ایم سوداگر بے قصور تھے اور ان کے اہل خانہ کو پنشن اور دیگر خدمات کے فوائد فراہم کیے جائیں۔‘‘
View more
Thu, 30 Oct 2025 10:41:26
کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ کیرالہ میں ’ایس آئی آر‘ (ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی) کی مخالفت کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح بہار میں ایس آئی آر کے نام پر دھاندلی ہوئی، ویسا ہی کھیل اب دوسری ریاستوں میں بھی کھیلا جا رہا ہے، اور کانگریس اسے کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کرے گی۔
View more
Wed, 29 Oct 2025 17:13:35
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ملک بھر کی عدالتوں میں فوجداری مقدمات میں الزامات طے کرنے میں ہو رہی غیر معمولی تاخیر پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ یہ تاخیر نہ صرف انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے بلکہ عدالتی نظام کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگاتی ہے۔
View more
Wed, 29 Oct 2025 17:04:47
بہار میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ آج لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی بہار کی زمین پر باضابطہ انتخابی تشہیر میں قدم رکھ دیا۔ وہ بہار کے مظفر پور میں تیجسوی یادو کے ساتھ انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے نظر آئے، جہاں بے روزگاری، ووٹ چوری، میڈ اِن چائنا جیسے ایشوز پر پی ایم مودی کے ساتھ ساتھ بہار کے وزیر اعلیٰ نت
View more
Wed, 29 Oct 2025 16:53:58
کانگریس رہنما جے رام رمیش نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ خطاب پر طنزیہ ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ’آپریشن سندور‘ کا ذکر ایک بار پھر کیا ہے اور یہ 56واں موقع ہے جب انہوں نے یہی دعویٰ دہرایا۔
View more
Wed, 29 Oct 2025 16:50:45
لداخ کے مشہور و معروف سماجی و ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک سے متعلق عرضی پر بدھ کے روز سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے وانگچک کی نظربندی کے خلاف ترمیم شدہ عرضی پر مرکزی حکومت و دیگر سے 10 دنوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ یہ عرضی سونم وانگچک کی بیوی نے داخل کی تھی۔ اس معاملے میں اب آئندہ سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔
View more
Wed, 29 Oct 2025 10:59:24
گردابی طوفان ’مونتھا‘ نے بدھ (29 اکتوبر) کی صبح آندھرا پردیش کے ساحل کو پار کر لیا، جس کے بعد ریاست کے کئی ساحلی علاقوں میں شدید تباہی اور بھاری نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy