Sat, 23 Aug 2025 10:53:23
سپریم کورٹ نے یمن میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی ہندوستانی نرس نمیشا پریا کے معاملے میں میڈیا اور دیگر افراد کو غیر مصدقہ بیانات دینے سے روکنے کی درخواست سماعت کے لیے قبول کر لی ہے۔ یہ درخواست سماجی کارکن کے اے پاؤل نے ذاتی طور پر دائر کی ہے۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 10:50:20
بہار میں ایس آئی آر کے بعد جاری ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں لاکھوں نام کاٹے جانے سے متعلق معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا کانگریس نے استقبال کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جمہوریت پر ہوئے ایک سخت حملے سے ملک کو بچانے والا ہے۔ ساتھ ہی اس فیصلے نے الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کو پوری طرح سے ظاہر کر دیا ہے۔
View more
Fri, 22 Aug 2025 20:09:15
سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز کہا کہ بہار میں جاری خصوصی نظرِ ثانی (Special Intensive Revision-SIR) کے دوران ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے جن افراد کے نام خارج کردیئے گئے ہیں، وہ اپنی شمولیت کے لئے آدھار کارڈ کے ساتھ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کی طرف سے تجویز کردہ 11 دستاویزات میں سے کسی بھی دستاویز کو جمع کراسکتے ہیں۔
View more
Thu, 21 Aug 2025 19:50:09
اپنے سیاسی پارٹی کے دوسرے اسٹیٹ لیول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشہور اداکار وجے نے اعلان کیا کہ 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کا نہ تو بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) اور نہ ہی دراوڑ منیترا کڑگم (DMK) کے ساتھ کوئی اتحاد ہوگا۔
View more
Thu, 21 Aug 2025 19:27:59
مہنگائی کے محاذ پر عام آدمی کے لیے کچھ راحت کی راہ ہموار ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ جی ایس ٹی سلیب کی تعداد 4 سے گھٹا کر 2 کرنے کی تجویز کو منظوری مل گئی ہے۔ 21 اگست 2025 کو ہوئی میٹنگ میں گروپ آف منسٹرس نے مرکزی حکومت کی اس تجویز کو منظور کر لیا ہے جس میں 12 اور 28 فیصد والے سلیب کو پوری طرح سے ختم کر صرف 5 اور 18 فیصد والے سلیب رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔
View more
Thu, 21 Aug 2025 19:21:46
بدھ کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آئین میں 130ویں ترمیم پیش کی، جس میں یہ تجویز رکھی گئی ہے کہ وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ اور ملک بھر کے وزراء اگر سنگین الزامات میں گرفتار ہوکر 30 دن تک جیل میں رہیں تو انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے۔
View more
Thu, 21 Aug 2025 17:50:29
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں ایک اہم مسئلہ اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کے ہر شہری کو جدید جنریٹیو آٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کا مفت سبسکرپشن فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی، جیمینی، کلاؤڈ اور دیگر جدید پلیٹ فارمز تک عام لوگوں کی رسائی ہونی چاہیے تاکہ ہندوستان تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں پیچھے نہ رہ جائے۔
View more
Thu, 21 Aug 2025 17:47:27
ہریانہ کے پانی پت ضلع کے بُوانا لکھو گاؤں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی دوبارہ گنتی کے سپریم کورٹ کے حکم اور پہلے سے اعلان شدہ نتیجہ کو منسوخ کرنے کے فیصلے نے ایک بار پھر ملک کے انتخابی نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
View more
Thu, 21 Aug 2025 17:32:31
لوک سبھا کو جمعرات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا جس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بھی ختم ہو گیا۔ یہ اجلاس 21 جولائی سے شروع ہوا تھا اور تقریباً ایک ماہ تک جاری رہا، مگر اس دوران کارروائی بار بار ہنگامہ آرائی اور اپوزیشن کے احتجاج کی نذر ہوتی رہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy