Sat, 30 Aug 2025 11:37:12
بہار میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے آج تیرہویں دن راہل گاندھی نے سخت تیور اختیار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ وہ کسی بھی حال میں ’ووٹ چوری‘ نہیں ہونے دیں گے۔
View more
Sat, 30 Aug 2025 11:16:23
نینی تال ہائی کورٹ نے بن بھول پورہ، ہلدوانی (اتراکھنڈ) میں 8 فروری 2024 کو ہوئے پرتشدد واقعات میں ماخوذ 2 مسلم نوجوان محمد نظام ولد محمد اسلام مرحوم اور محمد شارق صدیقی ولد فدا حسین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Sat, 30 Aug 2025 11:09:00
گجرات بٹکوائن گھوٹالہ معاملہ میں بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی نلن کوٹڈیا کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے عدالت نے انھیں تاحیات جیل کی سزا سنا دی ہے۔ نلن کوٹڈیا کے علاوہ امریلی کے سابق ایس پی جگدیش پٹیل اور سابق پولیس انسپکٹر اننت پٹیل کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 14 ملزمین کو انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کورٹ نے تاحیات قید کی سزا سنائی ہے۔
View more
Sat, 30 Aug 2025 11:01:01
کانگریس کی طرف سے شروع کی گئی ووٹر ادھیکار یاترا‘ ہفتہ کے روز اپنے 14ویں دن چھپرا کے شیام چک موڑ سے شروع ہوئی۔ یہ یاترا مختلف اہم راستوں اور مقامات سے گزرتے ہوئے آرہ پہنچے گی، جہاں ویر کنور سنگھ اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے کا انعقاد طے ہے۔ دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے دو بجے تک اپوزیشن کے بڑے رہنما عوام سے خطاب کریں گے۔
View more
Fri, 29 Aug 2025 15:54:17
ہندوستانی مسلمانوں کے تعلق سے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ اسلام ہمیشہ ہندوستان میں رہے گا اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان باہمی اعتماد ضروری ہے۔ وہ آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر ایک سوال جواب اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Thu, 28 Aug 2025 23:29:33
ہندوستان سے امریکہ جانے والی اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف کا اطلاق 27 اگست سے ہو چکا ہے، جس کے ساتھ ہی ہندوستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو زبردست دھچکا لگا ہے اور اس کے نتیجے میں کروڑوں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے
View more
Thu, 28 Aug 2025 19:23:48
معروف روزنامہ دینک بھاسکر کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گجرات کی دس غیر معروف اور غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں (Registered Unrecognised Political Parties) نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تقریباً 4,300 کروڑ روپے چندے کی صورت میں حاصل کیے ہیں، حالانکہ ان جماعتوں کا انتخابی سیاست میں کردار نہایت معمولی رہا ہے۔
View more
Thu, 28 Aug 2025 18:40:01
ہندوستان میں اس وقت 87,474 سرگرم لینڈ سلائیڈ (زمین کھسکنے) کے زونز موجود ہیں، جو 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 179 اضلاع میں پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ انکشاف حال ہی میں جیولوجیکل سروے آف انڈیا (GSI) کی جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 28 Aug 2025 18:22:00
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ کسی کو بھی عوام کے ووٹ کا حق چھیننے نہیں دیں گی اور الزام لگایا کہ بنگالیوں پر "لسانی دہشت" مسلط کی جارہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy