ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ٹی ایم سی میں بغاوت کی آہٹ، پی سی برائیک کے استعفے کے بعد کلیان بنرجی کا سخت الٹی میٹم

ٹی ایم سی میں بغاوت کی آہٹ، پی سی برائیک کے استعفے کے بعد کلیان بنرجی کا سخت الٹی میٹم

Thu, 11 Jun 2026 18:01:24    S O News

کولکاتہ ، 11/جون (ایس او نیوز /ایجنسی)مغربی بنگال میں طویل عرصہ تک حکومت کرنے والی ممتا بنرجی کی زیر قیادت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ستارے گردش میں چل رہے ہیں۔ بنگال میں الیکشن ہارنے کے بعد پارٹی میں شروع ہوا استعفوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 11 جون کو ٹی ایم سی کے پرکاش چک برائیک نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کو سونپ دیا ہے۔ برائیک نے راجیہ سبھا کے چیئرمین کو جو خط پیش کیا ہے اس میں انہوں نے فوری طور سے رکنیت سے دستبردار ہونے کی بات کہی ہے۔

بتا دیں کہ برائیک کے طور پر ایک ہفتہ کے اندر ٹی ایم سی سے تیسرے راجیہ سبھا ایم پی نے استعفیٰ دیا ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو سشمتا دیو نے بھی راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ 13 راجیہ سبھا ممبران والی ٹی ایم سی ان استعفوں سے مشکل میں پڑھ گئی ہے۔ برائیک کے استعفیٰ کے بعد ایوان بالا میں اب پارٹی کے ممبران کی تعداد 10 رہ گئی ہے۔ اس سے پہلے سکھیندو شیکھر بھی راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹی ایم سی کے کچھ دیگر اراکین پارلیمنٹ بھی استعفی دے سکتے ہیں۔ اس میں ایک بڑا نام کلیان بنرجی کا سامنے آ رہا ہے۔ خبروں کے مطابق کلیان بنرجی نے جمعرات کو ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ یا تو وہ ابھشیک بنرجی کو لے لیں یا پھر میرے جیسے وفاداروں کو۔

کلیان بنرجی کا کہنا ہے کہ ابھیشیک بنرجی کو ممتا بنرجی ہٹائیں، بصورت دیگر ہم پارٹی میں نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے ابھیشیک بنرجی کے خلاف فرضی دستخط کیس سے بھی خود کو الگ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ابھیشیک بنرجی نے کبھی بھی مجھ پر بھروسہ نہیں کیا اور آگے بھی نہیں کریں گے۔ کلیان بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ہم کل ابھیشیک کے کیس کے لیے تیاری کررہے تھے اور نصف شب مجھے بتایا گیا کہ وکیل بدل دیا گیا ہے۔ یہ بہت ہی توہین آمیز ہے۔ ابھیشیک بنرجی کو سینئر لیڈران کا احترام کرنا نہیں آتا۔ کلیان بنرجی نے ابھیشیک کو مغرور شخص بتایا اور تلخ لہجے میں کہا کہ وہ ہیں کون؟ ابھیشیک بنرجی کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے۔


Share: