ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: رکاوٹی دیوار تعمیر کرتے وقت پہاڑی ٹیلہ ڈھلنے سے مزدور ہلاک ہوگیا

منگلورو: رکاوٹی دیوار تعمیر کرتے وقت پہاڑی ٹیلہ ڈھلنے سے مزدور ہلاک ہوگیا

Tue, 16 Dec 2025 19:19:34    S O News
منگلورو: رکاوٹی دیوار تعمیر کرتے وقت پہاڑی ٹیلہ ڈھلنے سے مزدور ہلاک ہوگیا

منگلورو ،16/ دسمبر (ایس او نیوز)  شہر کے مضافات  تھوکٹو میں کلاپو سیونتھی گٹو کے قریب تعمیراتی کام کے دوران ایک ٹیلہ گرنے سے ایک مزدور کی موت واقع ہو گئی ۔

فوت ہونے والے مزدور کی شناخت بالپا (45) کے طور پر کی گئی ہے جو ہونگند تعلقہ کا رہنے والا تھا ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پانچ مزدور ایک نجی پراپرٹی میں رکاوٹی دیوار کی تعمیر میں مصروف تھے۔ کام کے دوران پہاڑی ٹیلے کی کھدائی کے لیے ایک جے سی بی مشین کا استعمال کیا جا رہا تھا کہ اچانک ٹیلہ کھسک کر نیچے گر گیا۔

بالپا، جو مارٹر پکڑ کر اس مقام پر کام کر رہا تھا، اچانک  ٹیلہ  گرنے مٹی کے نیچے دب گیا ۔ اس کی وجہ سے اسے شدید چوٹیں آئیں اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔

اُلال پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔


Share: