ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں سرکاری بس اور ٹِپّر کے درمیان ٹکر - تین طالب علم زخمی - دو کی حالت نازک - بس کو پہنچا شدید نقصان

کنداپور میں سرکاری بس اور ٹِپّر کے درمیان ٹکر - تین طالب علم زخمی - دو کی حالت نازک - بس کو پہنچا شدید نقصان

Tue, 06 Jan 2026 11:04:11    S O News
کنداپور میں سرکاری بس اور ٹِپّر کے درمیان ٹکر - تین طالب علم زخمی - دو کی حالت نازک - بس کو پہنچا شدید نقصان

کنداپور ، 6/ جنوری (ایس او نیوز) مٹی سے بھرا ہوا ٹپّر کالج کے طلبہ سے بھری ہوئی سرکاری بس سے ٹکرانے کے نتیجے میں تین طالب علم زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ جبکہ سرکاری بس کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کنداپور دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں تلّور نیرلکٹے روڈ پراس وقت پیش آیا جب سرکاری بس کنداپور سے اجری - سداپور کی طرف جا رہی تھی ۔ اس دوران مٹی سے لدا ہوا ایک ٹپّر بس سے اس شدت کے ساتھ ٹکرایا کہ بس کے ڈرائیور کی جانب کا حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا ۔ 
    
جس وقت بس اور ٹپّر کا ٹکراو ہوا تب بس میں کالج کے طلبہ بھرے ہوئے تھے ۔ زخمی طالب علموں کو منی پال کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے دو کے سر میں شدید چوٹ کی وجہ سے ان کی حالت سنگین ہے جبکہ تیسرے زخمی طالب علم کو خطرے سے باہر بتایا گیا ہے ۔ 


Share: