ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال : غیر قانونی طور پر ساگوانی لکڑی رفت کرنے کی کوشش ناکام - کار ضبط

ہلیال : غیر قانونی طور پر ساگوانی لکڑی رفت کرنے کی کوشش ناکام - کار ضبط

Thu, 18 Dec 2025 19:17:43    S O News

ہلیال، 18/ دسمبر (ایس او نیوز) یلاپور مین روڈ پر رات کے اندھیرے میں تیز رفتاری کے ساتھ آنے والی کار کو فوریسٹ افسران نے غیر قانونی طور پر ساگوانی لکڑی رفت  کرنے کے الزام میں ضبط کر لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
    
بتایا جاتا ہے کہ مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر سابرانی ژون کے رینج فوریسٹ افسر نے ٹاٹا انڈیکا ویسٹا کار کو روکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور نے اسے اندھیرے میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ کار کی تلاشی لینے پر اس کے اندر قیمتی ساگوانی لکڑی موجود پائی گئی۔ فوریسٹ افسران نے لکڑی سمیت کار کو ضبط کر لیا۔ ملزم کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم جاری ہے۔ 


Share: