Sun, 31 Mar 2019 01:28:51
امن کی بنیاد انصاف ہے ، سب کے لیے یکساں موقع اور سب کے لیے انصاف سے ملک مضبوط ہوگا ، ورنہ ملک کی ہمہ گیر ترقی کا خواب اور ترقی یافتہ بھارت کا تصور کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔یہ باتیں جمعےۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے بھارت میں مسلم اقلیت کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہیں۔مولانا مدنی بارمیر کے پچ پدرہ میں واقع مدینہ ہوٹل میدان میں جمعےۃ علماء راجستھان کے زیر اہتما
View more
Sun, 31 Mar 2019 01:21:50
کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اس انتخاب میں عوام سے جڑے مسائل سے ’’فرار‘‘کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ کوکہاہے کہ مودی کو ووٹ مانگنے سے پہلے ’وعدہ خلافی‘کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر آنند شرما نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ متنازعہ وزیراعظم فوجیوں کی’ قربانی‘ کی سیاست کر رہے ہیں اور عوامی توجہ بھٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کانگریس انہیں اصل مسائل سے فرار نہیں ہونے دے گی۔ شرما نے نام
View more
Sun, 31 Mar 2019 01:06:51
الجیریا(الجزائر) ایک طویل عرصے تک فرانسیسی استعمار کے قبضہ میں رہا ہے۔ آج بھی اس کی فکر اور تہذیب پر فرانس کی ثقافت اور تمدن کے گہرے اثرات کا مشاہدہ کیا جا سکتاہے جس طرح آزاد ہندوستان ہنوز برطانوی سامراج کی فکری و تمدنی یلغار کے اثرات سے جاں بر نہیں ہوسکا ہے۔ مغرب نے عالم اسلام سے سیاسی وعسکری محاذ سے پسپائی تو اختیار کی مگر مسلمانوں کی فکر،ان کے عقیدہ و تہذیب پر اپنے سامراجی اثرات چھوڑگیا۔الجزائر
View more
Sun, 31 Mar 2019 00:54:40
بزم مغیثی کے اختتام پر نویں رحمت کانفرنس کے زیراہتمام شمالی ہند کی دینی تعلیمی و روحانی درسگاہ جامعہ رحمت گھگرولی سہارنپور میں ایک عظیم الشان انعامی مسابقۃالقرآن الکریم والخطابہ کا انعقاد ہوا یہ مسابقہ دو فروعات پر مشتمل تھا فرع اول قرآ ن کریم دس پارے آخر اور فرع دوم خطابت جس میں حصہ لینے والے طلبۂ عظام ملک کے مختلف مدارس سے تشریف لائے اور سہارنپو رکے علاوہ دیگر اضلاع خصوصا ریاست ہریانہ کے طلباء م
View more
Sun, 31 Mar 2019 00:47:22
یوتھ کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’میں بھی چوکیدار‘ نامی مہم کے جواب میں سوشل میڈیا پر ’میں بھی بے روزگار‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔ یوتھ کانگریس کے انچارج نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ہفتہ کو ہم نے ’میں بھی بے روزگار‘ مہم شروع کی جس کو لے کر کچھ گھنٹوں کے اندر اندر ٹوئٹر پر ایک لاکھ سے زائد افراد نے ٹویٹ کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد عوام خاص طور پر نوجوانوں کو اس سے آگاہ کرنا ہے کہ اس حک
View more
Sat, 30 Mar 2019 23:56:32
سابق کرکٹر سچن تندولکر نے ہفتہ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار سے ان کی رہائش گاہ ’سلور اوک‘ پر ملاقات کی۔ این سی پی ترجمان نے کہا کہ یہ ایک معمولی ملاقات تھی،غیر سیاسی ملاقات سمجھی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان یہ ملاقات تقریباََ آدھے گھنٹے تک ہوئی اور اس دوران سیاست پر کوئی بحث نہیں ہوئی
View more
Fri, 29 Mar 2019 23:22:35
لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے اپنے امیدواروں کی ایک نئی فہرست جاری کی ہے۔اس لسٹ میں بہار کے چار، اڑیسہ کے سات اور اتر پردیش کے ایک امیدوار کا نام شامل ہے۔بہار کی سہسرام سیٹ سے سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی سپول سیٹ سے رنجیتا رنجن کو کانگریس نے امیدوار بنایا ہے۔پارٹی نے اتر پردیش کی مہاراج گنج سیٹ سے تنشري ترپاٹھی کی جگہ سپریا شرينیت کو ٹکٹ دیا ہے
View more
Fri, 29 Mar 2019 23:18:40
ای ڈی نے جمعہ کو کہا کہ اس نے دہشت گرد تنظیموں کے تین مبینہ ارکان پر 15 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا اور کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق 17 سال پرانے ایک معاملے میں سات لاکھ روپے نقد ضبط کئے ہیں۔ای ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمانے اور نقدی ضبط کئے جانے کی یہ کارروائی غیر ملکی کرنسی کے انتظام ایکٹ (فیما) قانون کے تحت کی گئی ہے اور اس کے تحت محمد ایوب می
View more
Fri, 29 Mar 2019 23:10:07
دہلی کی ایک عدالت نے اس ڈپٹی کمشنر کے پیش نہ ہونے پر جمعہ کو دہلی پولیس کو پھٹکار لگائی جسے 2016 کے جے این یو غداری کیس میں رپورٹ داخل کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیپک شیراوت نے متعلقہ پولیس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی) کو معاملے میں ہفتہ کو پیش ہونے کے لئے دوبارہ سمن جاری کیا۔دہلی پولیس نے پہلے عدالت کو بتایا تھا کہ حکام نے معاملے میں جے این یو طالب علم یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy