Thu, 22 Sep 2016 20:13:31
نیوز براڈکاسٹرس ایسوسی ایشن(این بی اے )نے سال 2016-17کے لیے نئے عہدیداروں کا آج اعلان کیا جس میں اے بی پی نیوز نیٹ ورک کے سی ای او اشوک ویکٹ رمانی کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 19:51:53
بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ریل بجٹ ختم کرنے اور اس کو عام بجٹ میں ضم کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے بعد ریلوے کو مناسب ترجیح نہیں ملے گی اور اس کے منصوبوں میں تاخیر ہو گی ۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 19:49:53
قومی انسانی حقوق کمیشن(این ایچ آر سی)نے اتر پردیش میں کچھ اسپتالوں کی طرف سے مبینہ طور پر لاپرواہی برتنے کی خبروں پر ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 19:44:52
گجرات میں دلت تحریک کے پیش نظر ریاستی حکومت نے درج فہرست ذات وقبائل استحصال قانون کے تحت مقدمات کی فوری سماعت کے لیے پوری ریاست میں 16خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 19:33:10
ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ(ڈی آر آئی)نے غیر قانونی طور پر درآمد کئے گئے 20کروڑ روپے کے چین میں بنے پٹاخے ضبط کئے ہیں۔محکمہ نے ان کو فروخت کرنے اور تادیبی کارروائی کے لیے ملک گیر الرٹ جاری کیا ہے۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 19:12:52
مرلی وجے اور چتیشور پجارا کی نصف سنچریوں سے ایک وقت اچھی پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہندوستانی ٹیم آخری سیشن میں ملے جھٹکوں کی وجہ سے آج یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کا پہلا دن اپنے نام کرنے میں ناکام رہا۔ہندوستان نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 9 وکٹ پر 291رن بنالیا ہے ۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 18:41:14
)پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے بدھ کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کے علاوہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 18:30:09
راکین کے سلامتی اور سرحدی امور کے وزیر کرنل ٹین لِن نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ ہم ایسی تمام مساجد اور دیگر عمارتیں منہدم کرنے پر کام کر رہے ہیں جو کہ قانون کے مطابق اجازت کے ساتھ تعمیر نہیں کی گئیں۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 18:26:57
پولیس کا کہنا ہے کہ خرم کے خلاف بدھ کی رات تحفظ امن و عامہ کے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اس قانون کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر مقدمہ چلائے چھ ماہ تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy