Fri, 23 Sep 2016 19:32:15
تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للتا کو بخار اور جسم میں پانی کی کمی کی شکایت کے بعد یہاں کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایس وشوناتھن نے بتایا کہ انا ڈی ایم کے کی 68سالہ سربراہ کو کل رات یہاں اپالو ہسپتال لایا گیا،ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے،ان کی صحت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
View more
Fri, 23 Sep 2016 19:25:07
اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں ایک سپاہی کو گھر میں یرغمال بنا کر اس سے مار پیٹ کے الزام میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) ممبر اسمبلی رام کھلاڑی یادو سمیت 15لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 23 Sep 2016 19:20:40
مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان دنیا میں الگ تھلگ پڑ گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی نے اب نتائج دینے شروع کر دئے ہیں۔پاسوان نے جنوبی گوا میں ایک تقریب کے الگ کہا کہ دنیا اب یہ بات ماننے لگی ہے کہ پاکستان ایک دہشت گرد ملک ہے۔
View more
Fri, 23 Sep 2016 19:16:08
سپریم کورٹ نے صحافی راجدیو رنجن قتل کیس میں سی بی آئی کو آج تحقیقات پر آگے بڑھنے کی ہدایت دی اور اس کے ساتھ ہی بہار پولیس کو ہدایت دی کہ وہ رنجن کے خاندان کو تحفظ مہیا کرائے۔
View more
Fri, 23 Sep 2016 19:12:59
وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ پر زور دیا کہ وہ دہلی بجلی ریگولیٹری (ڈی ای آر سی) کے چیئرمین کے طور پر کرشن سینی کی تقرری کو منسوخ کرنے کے اپنے فیصلے پر عوامی مفاد میں نظر ثانی کریں۔
View more
Fri, 23 Sep 2016 18:49:21
دہلی خواتین کمیشن(ڈی سی ڈبلیو)کی چیف سوات مالیوال نے اپنے پیش روؤں برکھا شکلا اور کرن والیہ اور سابق وزیر اعلی شیلا دکشت پر مالی جعلسازی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف اینٹی کرپشن شاخ(اے سی بی)میں آج شکایت کرائی۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 20:57:00
بی جے پی کی کل سے شروع ہو رہے قومی کونسل کے تین روزہ اجلاس میں بی جے پی کے اعلی رہنما غربت کے خاتمے کی کوشش کے تحت حاشیہ پر پڑے دلتوں تک پہنچ بنانے کے لیے اپنے غریب فلاح و بہبودایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے ۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 20:45:06
جموں و کشمیر کے اڑی میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے اتر پردیش کے سنت کبیر نگر ضلع کے رہائشی جوان گنیش شنکر یادو کے خاندان نے علاقائی بی جے پی ایم شرد ترپاٹھی کی طرف سے شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے لوگوں سے مدد کے لیے مبینہ طور پر چندہ وصولے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔
View more
Thu, 22 Sep 2016 20:32:02
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو )کے طلبا نے آئندہ 26؍ستمبر کو ہونے والے طلبہ یونین انتخابات کو منسوخ کرنے کے وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy