ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    اڑیسہ میں کانگریس نے تین لیڈروں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا

    اڑیسہ میں کانگریس نے تین لیڈروں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا

    Sat, 18 Mar 2017 01:11:07 
     اڑیسہ میں کانگریس نے دوممبران اسمبلی سمیت تین سینئر لیڈروں کو پنچایت انتخابات کے بعد ان بیانات کو لے کر آج وجہ بتاؤنوٹس جاری کیا۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اڑیسہ ریاستی کانگریس کمیٹی کی انتظامی کمیٹی کی صدر شام میاپاترا نے ان رہنماؤں کو نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ میڈیا میں دی شدہ ان بیانات کو لے کر ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جانی چاہئے
    پنچایت ڈیولپمنٹ عہدیداروں کو بی گروپ کا عہدہ

    پنچایت ڈیولپمنٹ عہدیداروں کو بی گروپ کا عہدہ

    Sat, 18 Mar 2017 00:57:47 
    ریاستی حکومت گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر کے عہدہ کو بی گروپ کا عہدہ قرار دینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔یہ بات آج وزیر دیہی ترقیات وپنچایت راج ایچ کے پاٹل نے کہی۔ لیجسلیٹیو کونسل میں وقفہئ سوالات کے دوران ایم کے پرانیش، کوٹا سرینواس پجاری اور دیگر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ڈی او کے عہدہ کو بی گروپ تک کی ترقی دینے کیلئے محکمہئ مالیات کو تجویز روانہ کی جاچکی ہے۔وہاں سے منظوری ملتے
    آئی اے ایس افسران کا کنڑا مخالف رویہ ناقابل برداشت: سدرامیا

    آئی اے ایس افسران کا کنڑا مخالف رویہ ناقابل برداشت: سدرامیا

    Sat, 18 Mar 2017 00:50:56 
    ریاست میں مختلف عہدوں پر تعینات تمام آئی اے ایس آفیسروں کو سرکاری کام کاج صرف کنڑا میں انجام دینا ہوگا۔یہ تاکید آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے کی۔انہوں نے کہاکہ کنڑا مخالف رویہ اپنانے کا جو طریقہ بعض آئی اے ایس افسران نے اپنا رکھا ہے، وہ درست نہیں۔ کسی بھی آئی اے ایس آفیسر کو کرناٹک میں اگر ڈیوٹی کرنی ہے تو انہیں لازمی طور پر کنڑا سیکھنی ہوگی۔ حال ہی میں ایک آفیسر کی طرف سے کنڑا مخالف رویہ اپنائے جانے کے
    بی جے پی کچھ بھی کرلے عوام کااعتماد حاصل نہیں کرپائے گی: سدرامیا

    بی جے پی کچھ بھی کرلے عوام کااعتماد حاصل نہیں کرپائے گی: سدرامیا

    Sat, 18 Mar 2017 00:38:45 
    وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج ریاستی اسمبلی کی کارروائیوں میں رخنہ اندوزی کرنے بی جے پی کے موقف کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سستی شہرت کیلئے بی جے پی اس طرح کی اوچھی حرکتوں پر اتر آئی ہے، ایسے وقت میں جبکہ انتخابات محض ایک سال دور رہ گئے ہیں، بے بنیاد الزامات لے کر بی جے پی عوام کو گمراہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، بی جے پی جو چاہے کرلے ریاستی عوام اس پر اعتبار کرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ دعویٰ کے سا
    رانچی ٹیسٹ: اسمتھ کی سنچری، آسٹریلیا کے 299 رنز

    رانچی ٹیسٹ: اسمتھ کی سنچری، آسٹریلیا کے 299 رنز

    Fri, 17 Mar 2017 01:57:42 
    آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان چار کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنا لیے تھے۔رانچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان اسمتھ اور گلین میکسویل کی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 159 کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔جمعرات کو جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو سمتھ 117 اور گلین
    سندھ طاس معاہدے کے تحت ہندوپاک مذاکرات بحال

    سندھ طاس معاہدے کے تحت ہندوپاک مذاکرات بحال

    Fri, 17 Mar 2017 01:49:03 
    کشمیر میں اڑی سیکٹر میں فوجی اڈے پر حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان انڈس واٹر کمشنر کی سطح پر معطل کیا جانے والا مذاکراتی عمل اس ماہ کی 20 اور 21 تاریخ کو لاہور میں دو روزہ بات چیت سے بحال کیا جا رہا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ستاون سال پرانے سندھ طاس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمشنر کے درمیان سال میں ایک ملاقات ہونا لازمی ہے۔ لیکن ستمبر 2016 میں بھارت نے ا
     ٹویٹ کے بعد بھوکی بچی کو ٹرین میں دودھ مہیا کرایا گیا

     ٹویٹ کے بعد بھوکی بچی کو ٹرین میں دودھ مہیا کرایا گیا

    Fri, 17 Mar 2017 01:26:23 
    سوشل میڈیا پر انڈین ریلوے کی اس بات کے لیے ستائش ہورہی کہ ٹرین پر سوار ایک مسافر کی ٹویٹ کے بعد ریلوے کے عملے نے کم سن بھوکی بچّی کو دودھ مہیا کر دیا۔آنگھا نکم نامی ایک خاتون نے ٹرین میں سفر کے دوران دیکھا کہ ایک ماں اپنی چھوٹی سی بچی کو دودھ دینے کے لیے پریشان ہے۔انھوں نے اسی وقت وزارت ریل کے صفحے پر ٹویٹ کر کے مدد کی درخواست کی جس کے بعد اگلے ہی سٹیشن پر انہیں دودھ مہیا کر دیا گیا
     گوا میں برطانوی خاتون پر جنسی حملہ اور قتل

     گوا میں برطانوی خاتون پر جنسی حملہ اور قتل

    Fri, 17 Mar 2017 01:18:06 
    سیاحت کے لیے معروف مقام گوا کی پولیس کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی جس خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی ان پر جنسی حملہ کیا گیا تھا۔ڈینیئل مییلالن کا تعلق آئرلینڈ سے تھا جو برطانوی پاسپورٹ پر انڈیا سیاحت کے لیے آئی تھیں۔ منگل کے روز ان کی لاش گوا میں ییناکونا کے سیاحتی مقام کے پاس کھلے میدان میں پائی گئی تھی۔اس سلسلے میں پولیس نے 24 سال کے ایک شخص کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا ہے۔ مذکورہ
    اقلیت نواز بجٹ قابل ستائش: سہیل محی الدین

    اقلیت نواز بجٹ قابل ستائش: سہیل محی الدین

    Thu, 16 Mar 2017 23:29:48 
    بنگلورو سٹی ڈسٹرکٹ کانگریس کمپنی کے جنرل سکریٹری و سرگرم سماجی کارکن سہیل محی الدین نے سدارامیا کے ذریعہ پیش کردہ ریاستی بجٹ کو اقلیت نواز قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بجٹ میں اقلیتوں کی تعلیم اور روزگار پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ شہر بنگلورو میں مولانا آزاد بھون اور اردو ہال کی تعمیر کا اعلان کیاگیاہے۔ جو خوش آئند اقدام ہے۔ اردو ہال کی تعمیر کا خواب برسوں سے ادھورا تھا، جواب شرمندہ تعبیر ہونے