ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    راشن کارڈ پر افزود چاول کی فراہمی کل سے:قادر

    راشن کارڈ پر افزود چاول کی فراہمی کل سے:قادر

    Thu, 30 Mar 2017 22:00:05 
    ریاستی وزیر برائے شہری رسد وخوراک یوٹی قادر نے کہاکہ یکم اپریل سے راشن کارڈ ہولڈروں کو ماہانہ دئے جانے والے پانچ کلو چاول کی مقدار بڑھاکر سات کلو کردی جائے گی۔ اس سے ریاستی خزانے پر ماہانہ 30 کروڑ اور سالانہ 400 کروڑ روپیوں کا بوجھ بڑھے گا۔آج ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر ماہ پہلی سے 15 تاریخ تک راشن کی تقسیم کردی جائے گی۔ جن کے پاس کوپن نہیں ہیں وہ راست طور پر راشن خرید س
    ایس ایس ایل سی امتحانات کا ریاست بھر میں آغاز

    ایس ایس ایل سی امتحانات کا ریاست بھر میں آغاز

    Thu, 30 Mar 2017 21:53:21 
    ریاست بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان طلبا کے تعلیمی سفر کا پہلا سنگ میل کہلانے والے ایس ایس ایل سی ا متحانات آج سے شروع ہوگئے۔راجدھانی بنگلور سمیت ریاست بھر میں 2270مراکز میں 8.14 لاکھ سے زائد طلبا نے امتحان لکھنے کا سلسلہ شروع کیا۔آج پہلے دن فرسٹ لنگویج کا امتحان منعقد ہوا۔ ریاست کے کسی بھی مرکز میں بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے اس امتحان کو انجام تک پہنچایا گیا۔ صبح وقت مقررہ پر تقریباً تم
    یوگا کو مذہب سے نہ جوڑا جائے: رام نائک

    یوگا کو مذہب سے نہ جوڑا جائے: رام نائک

    Thu, 30 Mar 2017 02:02:39 
     اتر پردیش کے گورنر رام نائک نے آج کہا کہ انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے یوگا نہایت ضروری ہے اور اسے مذہب سے نہیں جوڑا جانا چاہئے۔گورنر نے یہاں پتنجلی یوگ پیٹھ اور بھارت سوابھیمان (ٹرسٹ) اور کچھ دیگر اداروں کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد ہ تین روزہ پہلا ”اتر پردیش یوگا فیسٹیول“ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز پر اقوام متحدہ نے 21 جون کو بین الاقوامی یوگا دوس قرار دیا
    عمارت ٹیکس معافی پر آپ کا بی جے پی پر جوابی حملہ،کہا،جیسے وجے گوئل کاٹیکس معاف ہوااسی طرح دہلی کی عوام کابھی معاف ہوگا

    عمارت ٹیکس معافی پر آپ کا بی جے پی پر جوابی حملہ،کہا،جیسے وجے گوئل کاٹیکس معاف ہوااسی طرح دہلی کی عوام کابھی معاف ہوگا

    Thu, 30 Mar 2017 01:37:05 
     عام آدمی پارٹی(آپ) نے عمارت ٹیکس ختم کرنے کے انتخابی وعدے کو پورا نہ ہو سکنے والا بتانے کے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے دعوے پر جوابی حملہ کیا ہے۔ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج کہا کہ میونسپل کے اقتدار میں آنے پر آپ اسی اصول کے تحت رہائشی عمارت ٹیکس ختم کرے گی جس کے تحت بی جے پی لیڈر وجے گوئل کے گھرکا ٹیکس معاف کیا گیا۔سسودیا نے کہا کہ حال ہی میں میونسپل کارپوریشن میں حکمراں بی جے پی نے مرکز
    صدارتی انتخابات: شیوسینا کا ووٹ بی جے پی کے لئے بے حد اہمیت کاحامل

    صدارتی انتخابات: شیوسینا کا ووٹ بی جے پی کے لئے بے حد اہمیت کاحامل

    Thu, 30 Mar 2017 01:29:03 
     اس سال جولائی میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں شیوسینا کا ووٹ بی جے پی کے لئے کافی اہم کردار ادا کرنے والا ہے۔شیوسینا کے ایم پی سنجے راوت نے جولائی میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر بات چیت کے لئے بی جے پی کو ”ماتوشری“ آنے کو کہا ہے۔بی جے پی کے ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات کے لئے پارٹی کو 20000 سے 25000 ووٹوں کی کمی ہو سکتی ہے۔راوت نے بی جے پی کی جانب سے شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے کو دہلی ب
    وزیر اعلی یوگی نے ہسپتال جاکر سابق وزیر اعلی تیواری کا حال چال جانا

    وزیر اعلی یوگی نے ہسپتال جاکر سابق وزیر اعلی تیواری کا حال چال جانا

    Thu, 30 Mar 2017 01:21:26 
     اتر پردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی نے آج لکھنؤ میں واقع رام منوہر لوہیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ پہنچ کر ریاست کے سابق وزیر اعلی نارائن دت تیواری کا حال چال پوچھا۔ریاست کے تین بار وزیر اعلی رہ چکے 91 سالہ تیواری کو کل رات انفیکشن کے علاج کے لیے انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر دیپک مالویہ نے بتایا کہ ڈاکٹرتیواری کی صحت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی صبح
    دہلی میں آئی خواتین جرائم میں کمی: حکومت

    دہلی میں آئی خواتین جرائم میں کمی: حکومت

    Thu, 30 Mar 2017 01:01:42 
     حکومت نے آج کہا کہ دہلی میں اس سال خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں کمی آئی ہے اور پولیس ان معاملات کو نمٹانے میں چاق وچوبند رہتی ہے۔مرکزی وزیرمملکت برائے امور داخلہ ہنس راج گنگارام اہیر نے اضافی سوالات کے جواب میں راجیہ سبھا کو بتایا کہ عصمت دری کے 2155معاملات میں سے 2145 معاملات حل ہوگئے اور صرف 10 معاملات ہی نہیں سلجھ پائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2015 میں خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق 12736
    اندرا کینٹین کی شہر میں شروعات کیلئے احکامات جلد: سدرامیا

    اندرا کینٹین کی شہر میں شروعات کیلئے احکامات جلد: سدرامیا

    Wed, 29 Mar 2017 22:18:14 
    وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے تمام 198 وارڈوں میں نما کینٹین شروع کرنے کا ریاستی حکومت نے بجٹ میں جو منصوبہ اعلان کیا ہے اسے آنے والے دنوں میں اندرا کینٹین پکارا جائے گا۔آج اسمبلی میں بجٹ بحث کے جواب کے دوران سدرامیا نے کہاکہ بہت جلد ان کینٹینوں کی شروعات کا حکمنامہ باضابطہ جاری کردیا جائے گا اور اندرا کینٹین شہر کے 198مقامات پر کام کرنے لگیں گے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے جی
    راگی اور جوار کیلئے تائیدی قیمت کا تعین: کرشنابائرے گوڈا

    راگی اور جوار کیلئے تائیدی قیمت کا تعین: کرشنابائرے گوڈا

    Wed, 29 Mar 2017 21:07:59 
    ریاستی حکومت نے فی کوئنٹل راگی کیلئے 1770 روپیوں کی قیمت متعین کی ہے، اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کی طرف سے کاشتکار کو فی کوئنٹل 450 روپیوں کی تائیدی قیمت، جملہ 2170 روپے کی رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان آج وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا نے ریاستی کونسل میں کیا۔انہوں نے کہاکہ جوار کیلئے بھی مرکزی حکومت کی طرف سے طے شدہ قیمت کے ساتھ ریاستی حکومت بھی فی کوئنٹل جوار کیلئے 450روپیوں کی تائیدی قی