Sat, 08 Apr 2017 01:19:51
بی جے پی کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت اسٹیج سے ایسی باتیں بول گئے، جسے سن کر سبھی لوگ حیرت میں پڑ گئے۔پہلے تو ترویندر سنگھ راوت نے اپنی تقریر میں اتراکھنڈ کو اترانچل کہہ ڈالا، وہیں اس کے فورا بعد انہوں نے اسٹیج سے بی جے پی کے ریاستی صدر اجے بھٹ کو وزیر اعلی بتاتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔جمعرات کو بی جے پی کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر ریاست میں جگہ جگہ
View more
Sat, 08 Apr 2017 01:11:56
آل انڈیایونانی طبی کانگریس (کرناٹک) کی جانب سے سٹی مارکیٹ میں واقع ایک ہوٹل میں عالمی یومِ صحت کے موقع پر ’طب یونانی کی صورت حال‘ عنوان کے تحت ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا۔ صدارتی خطاب میں ڈاکٹر شہاب الدین (ممبر، سی سی آئی ایم) نے ریاست کرناٹک میں طب یونانی کی موجودہ صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہاں مرکزی حکومت کا ایک جامع ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (NIUM)، سنٹرل کونسل فار ریس
View more
Sat, 08 Apr 2017 01:02:33
گجرات میں سال کے اختتام پر اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔اس اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے لیے کامیابی حاصل کرنا چیلنج بناہوا ہے، کیونکہ اس کے بعد آن کو آئندہ سال میں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں میں بھی انتخابات ہونے والے ہیں۔اس وجہ سے گجرات کا الیکشن مودی اور امت شاہ کے لیے کافی اہمیت رکھتا ہے۔وہیں مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد گجرات میں اٹھی پاٹیدار ریزرویشن تحریک بی جے پی کے لی
View more
Thu, 06 Apr 2017 00:51:23
وزیر داخلہ جی پرمیشور نے ستور مٹھ کا دورہ کیا اور مٹھ کے احاطہ میں شری شیوراتری دیشی کیندرا سوامی جی سے خفیہ بات کی۔اس ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیو ں کہ مجوزہ گنڈل پیٹ اور ننجن گڑ کے اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ویرا شیوا طبقہ کے ووٹ اہمیت کے حامل ہیں۔ستور کے سوامی اس علاقہ میں ویراشیوا طبقہ میں مقبول ہیں اور ان کے فیصلہ سے انتخابی میدان کے امیدواروں کی
View more
Thu, 06 Apr 2017 00:34:31
پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے و الے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کارکنوں کو دبانے ان پر پولیس لاٹھی چارج کے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے شعبہ اقلیت نے اس معاملہ کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا اور موجودہ کمشنر پولیس منگلورو کے تبادلہ کے لئے دباؤ ڈالا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقلیتی سیل کے نائب صدر و سابق میئر کے اشرف نے کہا کہ حکومت کو اندرون 15
View more
Wed, 05 Apr 2017 02:52:58
چامراج نگر کے گنڈل پیٹ اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کیلئے انتخابی مہم کافی زوروں سے جاری ہے، وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے آج گنڈل پیٹ تعلقہ کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا، اور وہاں ووٹروں سے ملاقات کرکے کانگریس امیدوار گیتا مہادیو پرساد کو کامیاب بنانے کی پرزور اپیل کی۔اس موقع پر انتخابی جلسوں سے مخاطب ہوکر جناب روشن بیگ نے ریاستی حکومت کی طرف سے ریاست کو ترقی پرور بنانے اور مختلف شعبوں میں کر
View more
Wed, 05 Apr 2017 02:37:45
ڈی وائی ایس پی ایم کے گنپتی کی خود کشی کے معاملے میں سی آئی ڈی کی طرف سے جو رپورٹ حکومت کو پیش کی گئی ہے، اس پر اعتراضات داخل کرنے کیلئے مرکیرہ کے پرنسپل سیول جج نے گنپتی کے خاندان والوں کو موقع فراہم کیا ہے۔ 7، جون 2016کو ڈی وائی ایس پی گنپتی کی خود کشی کے معاملے میں ان کے خاندان والوں نے سی آئی ڈی رپورٹ پر اعتراض داخل کرنے اور انہیں بطور فریادی شامل کرنے کی پہل کی تھی، 7/ مارچ 2017 کو اس مقدمہ
View more
Wed, 05 Apr 2017 02:18:30
ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہاکہ پچھلے چھ دن سے جاری ملک گیر ٹرک ہڑتال کے سبب عوام کو جس طرح کی پریشانیاں لاحق ہیں مرکزی حکومت کو فوراً اس کی جانب توجہ دینا چاہئے۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر رام لنگا ریڈی نے کہاکہ ٹرک مالکوں کی طرف سے جو مطالبات رکھے گئے ہیں ان کا تعلق ریاستی حکومت سے نہیں ہے، گاڑیوں کے انشورنس اور ان کے پریمیم کے تعین وغیرہ کا اختیار مرکزی حکومت
View more
Wed, 05 Apr 2017 02:10:57
مرکزی حکومت کی طرف سے ٹرکوں کے تھرڈ پارٹی انشورنش پریمیم میں بے تحاشہ اضافہ کو واپس لینے کے مطالبہ پر جاری ٹرک ہڑتال کے آج چھ دن پورے ہوگئے، لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے اس مسئلے کو سلجھانے کیلئے کوئی ٹھوس پہل نظر نہیں آرہی ہے، جسے دیکھتے ہوئے لاری مالکان نے اپنی ہڑتال میں مزید شدت لانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ آج رات سے وہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل ٹینکروں کو دوڑانا بند کردیں گے، اور تین دن
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy