ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    جرم کرنے والا کوئی بھی ہو، بخشا نہیں جائے گا،  یوپی کے نئے ڈی جی پی سلکھان سنگھ نے عہدہ سنبھالا

    جرم کرنے والا کوئی بھی ہو، بخشا نہیں جائے گا،  یوپی کے نئے ڈی جی پی سلکھان سنگھ نے عہدہ سنبھالا

    Sun, 23 Apr 2017 02:48:17 
    اترپردیش کے نئے ڈی جی پی سلکھان سنگھ نے چارج سنبھال لیاہے۔سلکھان سنگھ اب یوپی کے نئے ڈی جی پی ہیں۔چارج لیتے وقت ڈی جی پی سلکھان سنگھ نے کہاکہ ہمارامقصد ہوگاکہ ہم ریاست کے عوام کو اپنے ہر فیصلے سے یہ بتاپائیں کہ پولیس ان کے لئے ہے۔انہیں تحفظ دینے کے لئے ہے۔جرم کرنے والاکوئی بھی ہو اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔اس سے پہلے سلکھان سنگھ پولیس ڈائریکٹر جنرل (تربیت)کے عہدے پرتعینات تھے۔ان کی
    اے ایم یو:بی اے و بی ایس سی کاداخلہ امتحان آج

    اے ایم یو:بی اے و بی ایس سی کاداخلہ امتحان آج

    Sun, 23 Apr 2017 02:41:58 
    لی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بی اے و بی ایس سی کا داخلہ امتحان23/اپریل کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت گوہاٹی، سری نگر، لکھنؤ، کولکاتا و پٹنہ میں بنائے گئے امتحانی مراکزپر منعقد ہوگا۔بی اے کے داخلہ امتحان میں 9419، بی ایس سی میں 17717اور بی کام کے داخلہ امتحان میں 5285 امیدواران شامل ہو رہے ہیں۔اے ایم یو کے کنٹرولر برائے داخلہ و امتحانات پروفیسر یوسف الزماں خاں نے بتایا کہ اے ایم یو میں بی اے کاداخلہ ا
    کانگریس سے برطرف برکھا شکلا سنگھ بی جے پی میں شامل، پہلے کسی اورپارٹی میں جانے کے امکان سے انکارکیاتھا 

    کانگریس سے برطرف برکھا شکلا سنگھ بی جے پی میں شامل، پہلے کسی اورپارٹی میں جانے کے امکان سے انکارکیاتھا 

    Sun, 23 Apr 2017 02:32:04 
    دہلی خواتین کانگریس کی سابق صدر برکھا شکلا سنگھ ہفتہ کو بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ایک دن پہلے ہی کانگریس سے نکالی گئیں برکھا شکلا سنگھ دوپہرتقریباََ ایک بجے بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ سے برکھا کی جمعہ کو ملاقات بھی ہوئی۔ایم سی ڈی چناؤ سے عین پہلے دہلی پردیش کانگریس کے سابق صدراروندر لولی کے بعدبرکھاکابی جے پی میں شامل ہوناکانگریس کے لئے بڑا دھچکا
    دہشت پیدا کرنے کے لئے آر ایس ایس کارکن کا قتل کیا گیا تھا: این آئی اے 

    دہشت پیدا کرنے کے لئے آر ایس ایس کارکن کا قتل کیا گیا تھا: این آئی اے 

    Sun, 23 Apr 2017 02:20:39 
    راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کارکن رودریش کا یہاں دن کے اجالے میں کیا گیا قتل کسی دشمنی یاذاتی فائدے کے لئے نہیں تھا بلکہ یہ واقعہ دہشت و خوف کا ماحول قائم کرنے اور لوگوں کو آر ایس ایس میں شامل ہونے سے روکنے کے لئے انجام دیا گیا تھا۔قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)نے این آئی اے مقدمات کے لئے بنی ایک خصوصی عدالت میں کل داخل اپنی چارج شیٹ میں کہا کہ اس قتل کو دہشت پیدا کرنے کے لئے انجام دیا گیا
    جنتادل(ایس) کے مزید باغی کانگریس میں شامل ہوں گے: ضمیر احمد

    جنتادل(ایس) کے مزید باغی کانگریس میں شامل ہوں گے: ضمیر احمد

    Sun, 23 Apr 2017 02:13:32 
    سابق ریاستی وزیر اور جنتادل (ایس) باغی رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے کہاکہ جنتادل(ایس) سے ناراض اراکین اسمبلی کی تعداد محض سات نہیں بلکہ پندرہ سے زائد ہے۔آنے والے دو تین مہینوں میں یہ تمام اراکین اسمبلی پارٹی سے اپنی علیحدگی کااعلان کرکے باضابطہ کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔ اڈپی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس الزام کی تردید کی کہ اپنے طور پر انہوں نے راجیہ سبھا انتخابات میں کان
    جنتادل(ایس) کے سبھی سیٹوں پر مقابلہ کرنے کا اعلان

    جنتادل(ایس) کے سبھی سیٹوں پر مقابلہ کرنے کا اعلان

    Sun, 23 Apr 2017 01:44:00 
    جنتادل (ایس) نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں وہ تمام 224حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑا کرے گی، کل یہاں جنتادل (ایس) کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد رکن کونسل اور پارٹی ترجمان رمیش بابو نے بتایاکہ پارٹی نے سبھی 224اسمبلی حلقوں میں پارٹی کو بوتھ کی سطح سے تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آنے والے اسمبلی انتخابات کو پارٹی نے انتہائی سنجیدگی سے لڑنے اور ریاست میں سیکولرز م کی بقا کو بامقصد بنانے کا ف
    بارش کے سبب تین وزراء کی اڑان منسوخ

    بارش کے سبب تین وزراء کی اڑان منسوخ

    Sun, 23 Apr 2017 01:30:34 
    کل ریاست کے تین وزراء ڈی کے شیوکمار، ایم بی پاٹل اور ٹی بی جئے چندرا کو زور دار بارش کے سبب میسور سے بنگلور تک واپسی کا ہیلی کاپٹر سفر ترک کرناپڑا۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ تینوں وزراء میسور سے بنگلور کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ روانہ ہوئے تھے کہ ملولی کے قریب زور دار بارش کے سبب ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے ان وزراء کو بتایاکہ ہیلی کاپٹر کو آگے بڑھایا نہیں جاسکتا
    امبریش کی وزارت میں واپسی خارج از امکان:سدرامیا

    امبریش کی وزارت میں واپسی خارج از امکان:سدرامیا

    Sun, 23 Apr 2017 01:23:29 
    وزیر اعلیٰ سدرامیا نے سابق ریاستی وزیر اور منڈیا کے سینئر کانگریس لیڈر وفلم اسٹارامبریش کی ریاستی کابینہ میں واپسی کے متعلق خبروں کو قیاسی قرار دیا۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امبریش کو دوبارہ وزارت میں شامل کرنے کاکوئی منصوبہ ان کی یا پارٹی کی سطح پر زیر غور نہیں ہے،اور نہ ہی ان کووزارت میں شامل کرنے کاسوال پیدا ہوتا ہے۔ حال ہی میں ان کی ریاستی وزراء کے جے جارج اور ایم بی
    شہر کے مسائل کا دانشوروں کے ساتھ مسلسل جائزہ لیں، میئر پدماوتی کو کے پی سی سی صدر ڈاکٹر پرمیشور کا مشورہ

    شہر کے مسائل کا دانشوروں کے ساتھ مسلسل جائزہ لیں، میئر پدماوتی کو کے پی سی سی صدر ڈاکٹر پرمیشور کا مشورہ

    Sun, 23 Apr 2017 01:18:34 
    شہر بنگلور کے مختلف بلدی مسائل کا وقتاً فوقتاً دانشور طبقے کے ساتھ جائزہ لینے کیلئے کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے شہر کی میئر جی پدماوتی کو دو ماہ میں ایک مرتبہ دانشوروں کے ساتھ میٹنگ کرنے اور فوری مسائل کو سلجھانے کی ہدایت دی ہے۔ آج دانشوروں کے ساتھ ایک مذاکرہ کے دوران انہوں نے کہاکہ یہ افسوس کا مقام ہے کہ شہر بنگلور میں کنڑیگا طبقہ دن بدن اقلیت میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ریاست کی زبان کی حفا