Wed, 19 Apr 2017 00:55:37
ریاست کے سیاسی حلقوں میں گنڈل پیٹ اور ننجنگڈھ حلقوں کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جیت کے بعد یہ قیاس آرائیاں شدت اختیار کرگئی ہیں کہ ان دونوں حلقوں میں کامیابی کے اثر کو ریاست بھر میں عام کرنے اور مخالف اقتدار لہر کوپنپنے کا موقع نہ دینے کے مقصد سے وزیراعلیٰ سدرامیا ریاستی اسمبلی کے وسط مدتی انتخابات کروانے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ ریاست کے بعض سینئر قائدین نے نام نہ بتانے کی شرط پر اعتراف ک
View more
Wed, 19 Apr 2017 00:49:24
کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کی صدارت پر فی الوقت وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور ہی برقرار رہیں گے۔انہیں ہٹانے یا کسی اور کو مقرر کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ فی الوقت کے پی سی سی صدارت کا عہدہ خالی نہیں ہے، اسی لئے اس عہدہ کو حاصل کرنے کیلئے کسی طرح کی دوڑ کی خبریں بھی غلط ہیں۔ یہ بات آج آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کہی۔آج شہر میں کانگریس قائدین کے ساتھ طویل میٹنگ کے بعد اخبا
View more
Wed, 19 Apr 2017 00:42:55
ریاست میں سنگین خشک سالی کی صورتحال کا آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرکے جائزہ لیا اور فوری طور پر راحت کاری کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ وزیراعلیٰ سدرامیا نے ضلعی انتظامیہ کو سخت ہدایت دی ہے کہ ریاست میں کہیں بھی پینے کے پانی کی قلت نہ ہونے پائے۔ ضرورت پڑنے پر نجی بورویلوں سے بھی پانی حاصل کرکے عوام کو مہیا کرایا جائے، اس کیلئے درکار فنڈز حکومت مہیا ک
View more
Tue, 18 Apr 2017 02:04:18
ایک طرف اڑیسہ میں پی ایم مودی نے پسماندہ مسلمانوں کی پسماندگی دورکرنے کی بات کہی تو وہیں بی جے پی تلنگانہ میں پسماندہ مسلمانوں کا ریزرویشن بڑھائے جانے کے بل کی مخالفت کرتی نظر آئی، لیکن ریاست اسمبلی میں چندرشیکھر راؤحکومت یہ ریزرویشن بڑھوانے میں کامیاب رہی۔ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی میں کہا کہ اب اسے صدر کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔ اس بل کے تحت سینٹ کے لئے ریزرویشن کو موجودہ 6 فیصد
View more
Tue, 18 Apr 2017 01:47:02
سہاراچیف سبرت رائے کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے پیر کو مہاراشٹر کی ایم بی ویلی سٹی نیلام کرنے کا حکم دے دیا،کیونکہ سہاراسربراہ 13 اپریل تک سیبی کے پاس 5092 کروڑ روپے جمع نہیں کرپائے۔ سپریم کورٹ نے یہاں تک کہاکہ آپ کو پیسہ جمع کرنے کے لئے بہت وقت دیا جا چکا ہے، اور اگر آپ کو پیسے نہیں دے رہے ہیں، توآپ جیل جائیے۔اس کے علاوہ سبرت رائے کو27 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے، او
View more
Tue, 18 Apr 2017 01:23:09
بہار کے اقتدار میں شریک راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے مرکز میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر جم کر حملہ بولا، اور یہ کہ ایک طرف مہاتما گاندھی اور دوسری طرف ناتھورام گوڈسے کی تصویر پرخراج عقیدت پیش کرنے کادکھاوا نہیں چلنے دیا جائے گا۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے چمپارن سفر کے100 سال پورے ہونے کے موقع پرپٹنہ میں منعقد ایک پروگرام کے دوران لالو کے علاوہ بہار کے وزیر ا
View more
Tue, 18 Apr 2017 01:07:35
مانیسرمیں 912 ایکڑ زمین کے حصول کے معاملے میں ہریانہ حکومت نے سپریم کورٹ میں کمیشن رپورٹ داخل کی۔ کورٹ نے مانیسر میں تعمیراتی کام پر روک لگا رکھی ہے۔ اس پرعدالت نے اپناحکم محفوظ رکھا ہے۔ 2015 میں سپریم کورٹ نے ہریانہ کے مانیسر میں زمین کے حصول کے معاملے کی سی بی آئی جانچ میں دخل دینے سے انکارکر دیاتھا۔ کورٹ نے کہا تھا کہ اس معاملے کی سماعت سی بی آئی کی رپورٹ کے بعدکریں گے۔ سپریم کورٹ نے اس عبوری ح
View more
Tue, 18 Apr 2017 00:55:47
آل انڈیا امامس آرگنائزیشن کے چیف امام عمیر الیاسی کا دعویٰ ہے کہ مرکز کی مودی حکومت مسلم مخالف نہیں ہے، اورمسلمانوں کو ان سے اچھی امید رکھنے کی ضرورت ہے۔ دورہ بنگلورو کے دوران ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج ملک میں طلاق کی نہیں بلکہ نکاح کی ضرورت ہے، طلاق توڑنے اور نکاح جوڑنے کا نام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شریعت سے نابلدی کے سبب آج اس طرح کے حالات رونما ہوئے ہیں، اور طلاق
View more
Mon, 17 Apr 2017 02:50:58
پاکستان نے ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کی مبینہ شدت پسند سرگرمیوں کے بارے میں نیا دستاویز تیار کیا ہے اور اسے اقوام متحدہ اور غیر ملکی سفیروں کو سپرد کرے گا۔مقامی میڈیا کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ نیادستاویز جادھو کے اس قبول نامے اور بیانات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے جو اس نے جاسوسی اور تخریب کاری کی سرگرمیوں میں اپنے مبینہ ملوث ہونے کے بارے میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے سامنے دئے تھے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy