Wed, 26 Apr 2017 02:57:02
خصوصی عدالت نے گینگسٹر چھوٹا راجن اور دیگر کو فرضی پاسپورٹ معاملے میں 7سال کی سزا سنائی ہے۔اس سے قبل چھوٹا راجن اور تین دیگر ریٹائرڈ نوکرشاہوں کو ایک خصوصی عدالت نے فرضی ہندوستانی پاسپورٹ بنوا کر حکومت کو ٹھگنے کے معاملے میں پیر کو مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔خصوصی جج وریندر کمار گوئل نے تین ریٹائرڈنوکرشاہ، جے شری دتاتریہ رہاتے، دیپک نٹورلال شاہ اور للتا لکشمن کو مجرمانہ سازش کے ذریعہ فرضی پاسپورٹ حاصل ک
View more
Wed, 26 Apr 2017 02:43:03
عالمی یومِ ارض کے موقعہ پرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طلبأ یونین نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا جس کے تحت طلبأ یونین نے یونیورسٹی کیمپس میں 50ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مہم کا آغاز اے ایم یو کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ نے مولانا آزاد لائبریری کیمپس میں پودے لگاکر کیا۔اس موقعہ پر وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ نے اپنے خطاب میں طلبأ یونین کی بھر پور تعریف کرتے ہوئے کہا ک
View more
Wed, 26 Apr 2017 02:28:10
ایک مقامی عدالت نے ثبوت کی عدم موجودگی میں ایک پولیس افسر کے قتل کے ملزم دو لوگوں کو بری کر دیا ہے۔ایڈیشنل ضلع و سیشن جج اوم بیر سنگھ نے یہاں پولیس انسپکٹر ادے پرتاپ سنگھ کے قتل معاملے میں ثبوت کی عدم موجودگی میں امت اور پنکج کو بری کر دیا۔استغاثہ کے مطابق، 6 /مارچ 2006کو ضلع میں منصورپور کے قریب دہلی -دہرادون نیشنل ہائی وے پر کھتولی تھانہ کے ایس ایچ او کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، ج
View more
Wed, 26 Apr 2017 02:15:25
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ(ریٹائرڈ)نے شعبہئ انگریزی کی پروفیسر شاہینہ ترنم کی صدارت میں آٹھ رکنی انٹرنل کمپلینٹ کمیٹی تشکیل دی ہے جو اے ایم یو کیمپس میں خواتین کے تئیں لوگوں کو حساس بنانے کے ساتھ جنسی استحصال کے واقعات کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی۔اس کمیٹی میں پروفیسر شاہینہ ترنم کے علاوہ شعبہئ انگریزی کی پروفیسر سمینہ خاں، ویمنس اسٹڈی سینٹر کی ڈاکٹر جوہ
View more
Wed, 26 Apr 2017 02:07:18
چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلیوں کے گھات لگا کر کئے گئے حملے میں سی آر پی ایف کے 25جوانوں کو شہادت دینی پڑی جبکہ 7 جوان زخمی ہو گئے ہیں۔یہ جوان سی آر پی ایف کی 74ویں بٹالین کے تھے۔واقعہ پیر کی دوپہر 12بجے کا ہے، جب جوانوں کی ٹیم روڈ اوپننگ کے لیے نکلی تھی۔سڑک کی تعمیر کی حفاظت میں لگے یہ جوان کھانا کھانے کی تیاری کر رہے تھے،اسی دوران گھات لگا کر بیٹھے نکسلیوں نے جوانوں پر فائرنگ شروع کر دی۔خاص بات یہ
View more
Tue, 25 Apr 2017 03:10:04
جنتر منتر پر ایک ماہ سے بھی زیادہ وقت سے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہے تمل ناڈو کے کسانوں سے ملاقات کرنے پہنچے شاعر اور آپ لیڈر کمار وشواس کی ایک بار پھر ان کی پارٹی کے خلاف ناراضگی صاف نظر آئی۔وہ اپنی پارٹی سے کس قدر ناراض ہیں، اس کا اندازہ ان کے الفاظ سے ہی کیا جا سکتا ہے۔انہیں کے الفاظ کی وجہ سے ہی یہ قیاس آرائی ایک بار پھر شرو ع ہوگئی ہے کہ کہیں وہ عام آدمی پارٹی چھوڑنے کا من تو نہیں بنا
View more
Tue, 25 Apr 2017 03:06:49
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پنجاب اسمبلی انتخابات میں شکست اور کل ایم سی ڈ ی انتخابات میں ووٹنگ کے دوران ای وی ایم پر سوال اٹھایا تھا، اس کی وجہ سے ان کی چاروں طرف تنقید ہو رہی ہے۔اسی کڑی میں مرکزی حکومت میں وزیر اور بی جے پی لیڈر وجے گوئل نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے اروند کیجریوال پر تنقید کی ہے۔وجے گوئل نے ٹویٹ کیا،”بیٹھے بیٹھے کیا کریں،کرنا ہے کچھ کام، شروع کرو ای وی ایم بہانہ لے کر ڈرامہ کوئ
View more
Tue, 25 Apr 2017 02:58:16
دہلی کے وسنت وہار اجتماعی آبروریزی معاملہ میں پھانسی کی سزا پائے چار میں سے تین قصورواروں نے لوٹ مارکے معاملے میں سنائی گئی سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاہے۔ٹرائل کورٹ نے چاروں کو 10-10سال قید کی سزا سنائی تھی۔جسٹس ایس پی گرگ نے مجرم اکشے کمار سنگھ، پون گپتا اور ونے شرما کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے کہا اپیل پر باقاعدگی سے سماعت ہوگی۔تینوں قصورواروں کو عدالت نے ڈکیتی، چوری کی جائیداد حاصل کرنے کے ال
View more
Tue, 25 Apr 2017 02:52:11
ہم وطنوں کے لیے گرمی کا موسم جان لیوا ہوتا جا رہی ہیں۔گزشتہ چار سال میں شدید گرمی کی وجہ سے 4620سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ان لوگوں میں سے 4246لوگ آندھرا اندیش اور تلنگانہ کے تھے۔زمینی سائنس کے مطابق2016میں شدید گرمی کی وجہ سے تقریبا 1600افراد ہلاک ہوئے، جن میں 557لوگوں کی موت لوکی وجہ سے ہوئی۔سال 2015میں لو کی وجہ سے 2081افراد ہلاک ہوئے، وہیں 2014میں اس کی وجہ سے 549لوگوں کی موت ہوئی۔2013میں ل
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy