ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    حکومت مسعود معاملہ کا کریڈٹ نہ لے،ہم نے ہی کارروائی شروع کردی تھی:کانگریس

    حکومت مسعود معاملہ کا کریڈٹ نہ لے،ہم نے ہی کارروائی شروع کردی تھی:کانگریس

    Thu, 02 May 2019 23:20:51 
    کانگریس نے پاکستانی دہشت گردتنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کے ذریعہ بین الاقوامی دہشت گرد قراردینے کو ایک طویل اور مسلسل عمل کا نتیجہ بتایا اور الزام لگایاکہ وزیراعظم نریندرمودی اور انکی حکومت ہر حصولیابی کا کریڈٹ لینے لگتے ہیں۔کانگریس ترجمان راجیوشکلا اور راگنی نائک نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے کہاکہ جس دہشت گردکوبین الاقوامی دہشت گرد قراردیئے جانے کو مودی ح
     بی جے پی کی 230 نشستیں آتی ہیں تو نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں بنیں گے،ایئراسٹرائیک نہیں ہوتا160سیٹوں پرسمٹ جاتی ،سبرامنیم سوامی نے مکمل اکثریت کے دعووں کی ہوانکالی 

     بی جے پی کی 230 نشستیں آتی ہیں تو نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں بنیں گے،ایئراسٹرائیک نہیں ہوتا160سیٹوں پرسمٹ جاتی ،سبرامنیم سوامی نے مکمل اکثریت کے دعووں کی ہوانکالی 

    Thu, 02 May 2019 23:16:58 
     بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر بی جے پی کی 230 نشستیں آتی ہیں تو نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں بھی بن سکتے ہیں۔سبرامنیم سوامی نے یہ بات غیرملکی اخبارہفنگٹن پوسٹ کو انٹرویومیں کہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوامی نے کہا کہ گڈکری کو لانے کے سوال پر بھی سوامی نے بڑاردعمل دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ شاندار ہوگا
    ایک بار پھر امروہہ میں این آئی اے کی چھاپے ماری

    ایک بار پھر امروہہ میں این آئی اے کی چھاپے ماری

    Thu, 02 May 2019 23:11:56 
    این آئی اے کی ٹیم نے ایک بار پھر امروہہ میں چھاپہ ماراہے۔کچھ دن پہلے غفران نام کے مشتبہ دہشت گرد کو این آئی اے نے دہلی سے گرفتار کیا تھا اور اب اسی کی نشاندہی پر چھاپہ ماری کی کارروائی چل رہی ہے۔آپ کو بتا دیں کہ این آئی اے مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر چکی ہے اور 5 بار امروہہ میں چھاپہ مارا جا چکا ہے۔ 25 اپریل کو بھی این آئی اے کی ٹیم نے امروہہ میں چھاپہ ماری کی تھی
    بی جے پی لیڈرکادعویٰ، یو پی میں بی جے پی کی شکست یقینی

    بی جے پی لیڈرکادعویٰ، یو پی میں بی جے پی کی شکست یقینی

    Thu, 02 May 2019 23:06:12 
     لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) سے ٹکٹ نہ ملنے سے دلبرداشتہ رائے بریلی سے سابق بی جے پی امیدوار اجے اگروال نے وزیراعظم نریندر مودی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ موجودہ انتخابات میں بی جے پی اترپردیش میں کم سے کم سیٹوں پرسمٹ جائے گی۔مسٹر اگروال نے جمعرات کو کہا کہ ”میں نے گذشتہ دس اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کوایک خط لکھ کران سے بوفورس معاملے میں اس وقت کے وزیر اعظم راجیو
    اجودھیامسئلہ اب انتخابی ایشو نہیں رہ گیا ہے،عوام کادھیان بھٹکانے کی کوششیں جاری،مودی اوربی جے پی اب رام مندرسے فرار

    اجودھیامسئلہ اب انتخابی ایشو نہیں رہ گیا ہے،عوام کادھیان بھٹکانے کی کوششیں جاری،مودی اوربی جے پی اب رام مندرسے فرار

    Thu, 02 May 2019 23:00:25 
    کانگریس لیڈراور فیض آباد لوک سبھا سیٹ سے پارٹی امیدوار نرمل کھتری نے جمعرات کو دعویٰ کیاہے کہ ایودھیاتنازعہ اس وقت کے لوک سبھا انتخابات میں اب انتخابی ایشونہیں رہ گیاہے۔بی جے پی بھی اس مدعے سے خودکودوررکھ رہی ہے۔اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر رہ چکے کھتری نے گزشتہ پانچ سال میں صرف ایک بار ایودھیا آنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایاہے
    ہندوستان بم دھماکوں کی تحقیقات میں سری لنکا کی مددکے لیے تیار

    ہندوستان بم دھماکوں کی تحقیقات میں سری لنکا کی مددکے لیے تیار

    Thu, 02 May 2019 22:56:23 
    ہندوستان نے جمعرات کو کہا کہ سری لنکا میں گزشتہ دنوں ہونے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں اگر پڑوسی ملک سے کوئی درخواست کی جاتی ہے تو ہندوستان اس میں تعاون کے لئے تیار ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمارنے آج یہاں وزارت کی معمول کی پریس بریفنگ میں اس سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاہے کہ سری لنکا سے ابھی اس سلسلے میں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے
    عشرت جہاں کیس: سی بی آئی کورٹ نے سابق پولیس افسر ڈی جی ونجارا اور این کے امین کو کیا الزام سے بری

    عشرت جہاں کیس: سی بی آئی کورٹ نے سابق پولیس افسر ڈی جی ونجارا اور این کے امین کو کیا الزام سے بری

    Thu, 02 May 2019 22:52:49 
    عشرت جہاں فرضی تصادم معاملے میں سی بی آئی عدالت نے سابق پولیس افسران ڈی جی ونجارا اور این کے امین کوبری کردیاہے۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں ریٹائر ڈپولیس افسروں ڈی جی ونجارا اور این کے امین نے اپنے خلاف کیس کی سماعت بند کرنے کی درخواست داخل کی تھی۔گجرات حکومت نے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہیں دی تھی
    بی جے پی ووٹ کے لیے فرقہ وارانہ فساد کاسہارا لے رہی ہے: یچوری

    بی جے پی ووٹ کے لیے فرقہ وارانہ فساد کاسہارا لے رہی ہے: یچوری

    Thu, 02 May 2019 22:48:32 
    سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ دہشت گردی کی ملزم پرگیا سنگھ ٹھاکر کو ٹکٹ دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پارٹی ہندوتواووٹ بینک کا پولرائزیشن کر رہی ہے۔یچوری نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کو ڈر ہے کہ وہ 50 فیصد سیٹیں بھی نہیں بچا پائے گی اور اسی ڈر کی وجہ سے وہ ووٹ کے لئے فرقہ وارانہ فساد کا سہارا لے رہی ہے
    تیجسوی یادو نے بہار این ڈی اے کو بتایا بدزبان لوگوں کا گینگ

    تیجسوی یادو نے بہار این ڈی اے کو بتایا بدزبان لوگوں کا گینگ

    Thu, 02 May 2019 22:42:47 
     بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ اورآر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے این ڈی اے پر نشانہ لگاتے ہوئے اس کو زبان لوگوں کا گینگ قرار دیا ہے۔ تیجسوی یادونے کہاہے کہ بہار میں این ڈی اے بغیر ضمیر کے بدزبان لوگوں کا گینگ ہے۔کبھی وہ اسے ڈی این اے کوگالی دیتے ہیں تو کبھی وہ اسے بہتی ہوا سا کنفیوزن والا گروہ کا سرغنہ۔بھگوان  جانے یہ کیسے اپنے اپنے ہاتھوں میں پیٹھ پیچھے خنجر لئے ایک دوسرے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بناو