Mon, 29 Apr 2019 22:59:44
ترنمول کانگریس کے لیڈر ڈیریک او برائن نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی پر خرید و فروخت کرنے کے الزام لگائے اور کہا کہ وہ الیکشن کمیشن سے شکایت کریں گے۔ مودی نے کہا تھا کہ ٹی ایم سی کے 40 رکن اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں۔برائن نے ٹویٹ کیا کہ ’ایکسپائری بابو پی ایم، ہم سے براہ راست بات کریں
View more
Mon, 29 Apr 2019 22:54:28
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کا الیکشن ملک بھر کے 9 ریاستوں میں 72 سیٹوں پر چل رہا ہے۔ ایسے میں تمام سیاستدان اپنے بیانات اور ٹویٹر کے ذریعے ووٹروں کو لبھانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بھی بالواسطہ بی جے پی حکومت کے خلاف نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے ووٹرس سے کہا ہے کہ ایک غلط ووٹ آپ کے بچوں کو چائے والا، پکوڑیوالا یا چوکیدار بنا سکتا ہے
View more
Mon, 29 Apr 2019 22:44:40
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے وارانسی سے نریندر مودی کے خلاف سماج وادی پارٹی سے معطل بی ایس ایف جوان تیج بہادر کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ایس پی صدر اکھلیش یادو کو ٹویٹ کر مبارک باد دی ہے۔تیج بہادر اب وارانسی میں مودی کے خلاف ایس پی-بی ایس پی اتحاد کے امیدوار بنے ہیں
View more
Mon, 29 Apr 2019 21:44:30
ایک نچلی عدالت نے پیر کو پونے میں 2010 کے جرمن بیکری دھماکہ کیس میں دہشت گرد مبینہ تنظیم انڈین مجاہدین کے مبینہ کارکن ملزم یاسین بھٹکل کیخلاف الزام طے کئے۔ بھٹکل کو سخت سیکورٹی کے درمیان عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ خاص پراسیکیوٹر اجول پوار نے کہا کہ ان کے خلاف تعزیرات ہند، دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمی قانون کی مختلف دفعات کے تحت الزامات طے کئے گئے ہیں
View more
Mon, 29 Apr 2019 21:40:42
اقتصادی بحران میں مبتلا پرائیویٹ سیکٹر کی ایئر لائن جیٹ ایئر ویز نے 17 اپریل کو اپنے ہوائی جہاز سروس کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 8 ہزار کروڑ روپے کے قرض میں ڈوبی جیٹ ایئر لائن کے بند ہونے سے تقریبا 22 ہزار سے زیادہ ملازمین کا مستقبل تاریکی میں لٹک گیا ہے۔ مہینوں سے جیٹ ایئر ویز کے عملے کو تنخواہ نہیں ملی ہے اور اس کے چلتے ان کی مالی حالت انتہائی خراب ہو چلی ہے
View more
Mon, 29 Apr 2019 21:22:48
لوک سبھا انتخابات کے دوران جلسہ ئعام کی ریلی میں متنازعہ بیان دیئے جانے کی وجہ سے بیگو سرائے سے بی جے پی امیدوار اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ کیخلاف الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا ہے۔ گری راج سنگھ نے پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کی موجودگی میں اسٹیج سے مسلمانوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر قبر کے لئے تین ہاتھ جگہ چاہئے تو اس ملک میں ’و ندے ماترم گانا ہوگا، اور بھارت ماتا کی جے‘ کہنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی طر
View more
Mon, 29 Apr 2019 21:05:48
رؤیت ِ ہلال ایک خاص دینی مسئلہ ہے جس کا تعلق مسلمانوں کی اجتماعی عبادات سے ہے،لیکن گزشتہ کئی سالوں سے یہ دیکھا جارہا ہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر رؤیت ِ ہلال کا معاملہ شدت اختیار کرلیتا ہے اور چاند کی اطلاع کے لیے کام کررہی متعدد کمیٹیوں اور مختلف اداروں کے رؤیت ِہلال کے حوالے سے متضاد بیانات عام مسلمانوں کے لیے باعث ِ تکلیف وانتشار بن رہے ہیں اور ان کمیٹیوں کی کارکردگی پر سوال کھڑے
View more
Mon, 29 Apr 2019 21:00:45
الیکشن کمیشن نے پیر کو مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے اس بیان کی سخت مذمت کی جس میں انہوں نے سلطانپور کے مسلمانوں سے کہا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ وہ ان کا کام کریں تو مسلمانوں کو ان کو ووٹ دینا ہوگا۔کمیشن نے کہا کہ ذات اور فرقہ وارانہ جذبات کی بنیاد پر ووٹ مانگنے والے ان کے بیان نے ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کی ہے۔کمیشن نے کہاہے کہ یہ بیان رشوت دینے سے متعلق دفعات کی بھی خلاف ورزی کرتا ہ
View more
Mon, 29 Apr 2019 20:47:41
اقلیتوں کی اہم سیاسی جماعت آل انڈیامائناریٹی فرنٹ نے اپنی پارٹی کی توسیع کرنے اورمہم کومہمیزلگانے کے لیے کوششیں تیزکردی ہیں۔چنانچہ اس ضمن میں پارٹی نے ریاست پنجاب اورچنڈی گڑھ میں پارٹی صدرکی کمان مسٹروجے کمارکپورکوسونپی ہے۔تفصیلات کے مطابق آل انڈیامائناریٹی فرنٹ (اے آئی ایم ایف)نے ریاست پنجاب اورچنڈی گڑھ میں پارٹی کی قیادت کے لیے کل مسٹروجے کمارکپورکوریاست کے صدرکے عہدے پرمقررکیا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy