Sun, 15 Jan 2017 22:36:31
مغربی بنگال میں مکر سنکرانتی کے موقع پر گنگا ساگر میلے کے دوران بھگدڑ میں 6لوگوں کے مارے جانے جبکہ 15دیگر کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
View more
Sun, 15 Jan 2017 22:31:27
مودی حکومت کی میک ان انڈیامہم شروع سے ہی تنازعات کے سائے میں رہی ہے۔حکومت نے ستمبر 2014میں دفاع،فوڈ پروسیسنگ سمیت 25علاقوں میں مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے مقصد سے میک ان انڈیا مہم کی شروعات کی تھی۔
View more
Sun, 15 Jan 2017 22:22:20
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں گنگا ندی میں ہوئے کشتی حادثے میں اب تک ہوئی 25افراد کی موت کے لیے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بی جے پی نے ان سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے
View more
Sun, 15 Jan 2017 22:05:41
برولی اسمبلی علاقے کے ممبر اسمبلی ٹھاکر دلویر سنگھ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں پھنس گئے ہیں۔گبھانا تحصیل میں بغیر اجازت کے پروگرام کرنے کے الزام میں ایس ڈی ایم نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
View more
Sun, 15 Jan 2017 21:52:09
نوٹ بندی کی مخالف کرنے کے لیے آسام ریاستی کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی)کے سینئر لیڈروں کا اتوار کو دارالحکومت گوہاٹی میں واقع ریاستی ہیڈکوارٹر راجیو بھون میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا
View more
Sun, 15 Jan 2017 21:19:15
ملک کی سب سے اہم جانچ ایجنسی سی بی آئی کے سربراہ کے انتخاب کے لیے پیر کو تین رکنی ایک کمیٹی وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں میٹنگ کرے گی
View more
Sun, 15 Jan 2017 21:15:43
بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کاخیال ہے کہ سندھ کے بغیر ہندوستان ادھورا لگتا ہے۔پرجاپتی براہم کماری ایشوری یونیورسٹی کے بانی روحانی لیڈر پتاشری برہما کی 48ویں گیان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ کراچی
View more
Sun, 15 Jan 2017 20:12:42
ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان واحدٹیسٹ میچ کوایک دن آگے بڑھادیاگیاہے اوراس کاانعقادیہاں 9سے13/فروری تک کیا جائے گا۔حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری جان منوج نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بی سی سی آئی سے معلومات ملی۔یہ میچ اب بدھ،8/ فروری کے بجائے جمعرات سے شروع ہو گا
View more
Sun, 15 Jan 2017 19:59:31
ہندوستان کے سابق کپتان محمد اظہر الدین اب حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے کے لیے الیکشن نہیں لڑ سکیں گے، ان کی نامزدگی کو نامنظورکر دیا گیا ہے۔فی الحال اس فیصلے پر اظہر قانونی کارروائی کرنے کی تیاری میں ہیں اور وہ اس فیصلے سے بے حد دکھی ہیں۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اظہر نے کہا تھا کہ وہ حیدرآباد کرکٹ کی حالت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy