ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
عالمی خبریں
     مصرمیں جنگجوؤں کا حملہ، پانچ فوجی ہلاک

    مصرمیں جنگجوؤں کا حملہ، پانچ فوجی ہلاک

    Mon, 23 Jan 2017 17:58:07 
    مصری فوج نے آج بتایا ہے کہ جزیرہ نما سینائی میں جنگجوؤں کے ایک حملے کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوجی بیان کے مطابق قوم اور مذہب کے دشمن بنیاد پرستوں کی کارروائی کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں۔
    آستانہ مذاکرات جنیوا بات چیت کی تکمیل کا ذریعہ ثابت ہوں گے آستانہ مذکرات سے غیرمعمولی توقعات وابستہ ہیں:عبدالرحمانوف

    آستانہ مذاکرات جنیوا بات چیت کی تکمیل کا ذریعہ ثابت ہوں گے آستانہ مذکرات سے غیرمعمولی توقعات وابستہ ہیں:عبدالرحمانوف

    Mon, 23 Jan 2017 17:54:26 
    شام سے متعلق اہم اجلاس کی میزبانی کرنے والے وسطی ایشیائی ملک قزاقستان کے وزیرخارجہ خیرات عبدالرحمانوف نے العربیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تئیس جنوری کو آستانہ میں ہونے والے مذاکرات سے غیرمعمولی توقعات وابستہ ہیں
    چین اور فلپائن کے مابین تیس منصوبوں پر اتفاق رائے

    چین اور فلپائن کے مابین تیس منصوبوں پر اتفاق رائے

    Mon, 23 Jan 2017 17:48:28 
    چین اور فلپائن تین اعشاریہ سات بلین ڈالر مالیت کے تیس مختلف منصوبوں پر متفق ہو گئے ہیں۔ ان منصوبوں کا بنیادی مقصدغربت میں کمی کرنا ہو گا۔ چینی وزیر تجارت نے یہ اعلان کرتے ہوئے البتہ بتایا کہ ان منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ابھی کاغذی کارروائی مکمل کرنا باقی ہے
    یمن فوجی آپریشن میں مصری فوج کی شمولیت میں توسیع صدر السیسی کی زیرصدارت ڈیفنس کونسل کا اہم اجلاس

    یمن فوجی آپریشن میں مصری فوج کی شمولیت میں توسیع صدر السیسی کی زیرصدارت ڈیفنس کونسل کا اہم اجلاس

    Mon, 23 Jan 2017 17:43:26 
    مصر کی نیشنل ڈیفنس کونسل نے ملک سے باہر سرگرم مصری فوج کی مختلف محاذوں پر قیام میں توسیع کی منظوری دیتے ہوئے یمن میں بھی اپنی فوج کے قیام میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز صدر عبدالفتاح السیسی کے زیرِصدارت نیشنل ڈیفنس کونسل کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ یمن میں باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں جاری فیصلہ کن طوفان میں مصری فوج موجود رہے
    ٹرمپ کی دعوت پر نیتن یاہو فروری میں امریکا جائیں گے

    ٹرمپ کی دعوت پر نیتن یاہو فروری میں امریکا جائیں گے

    Mon, 23 Jan 2017 17:38:40 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں ایران سمیت کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو فروری میں امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
    دبئی میں عمارات کے لیے آگ سے تحفظ کے نئے زیادہ سخت ضوابط

    دبئی میں عمارات کے لیے آگ سے تحفظ کے نئے زیادہ سخت ضوابط

    Mon, 23 Jan 2017 17:34:56 
    )خلیجی عرب ریاست دبئی میں عمارات کے لیے آگ سے تحفظ کے ضوابط سخت تر بنا دیے گئے ہیں۔ یہ ضوابط اس جدید ریاست میں حال ہی میں مختلف کثیر المنزلہ عمارات میں ہونے والی آتش زدگی کے واقعات کی روشنی میں متعارف کروائے گئے ہیں۔حالیہ برسوں کے دوران دبئی کی مختلف کثیر المنزلہ عمارات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے تھے
    جرمنی میں افغان تارکین وطن:مخالفت کے باوجود ملک بدری

    جرمنی میں افغان تارکین وطن:مخالفت کے باوجود ملک بدری

    Mon, 23 Jan 2017 17:25:23 
    جرمنی میں سیاسی پناہ کے ناکام افغان درخواست گزاروں کا دوسرا گروپ جلد ہی واپس افغانستان بھیجا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس متنازعہ اقدام پر تنقید کے باوجود رواں ماہ یہ ملک بدریاں عمل میں آئیں گی۔شمالی جرمن صوبے شلیس وِگ ہولشٹائن کے وزیر داخلہ
    گیمبیا:جامع کی جلاوطنی کے ساتھ ملکی خزانہ بھی خالی

    گیمبیا:جامع کی جلاوطنی کے ساتھ ملکی خزانہ بھی خالی

    Mon, 23 Jan 2017 17:20:22 
    گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع کے جلاوطنی اختیار کرنے کے بعد ملکی خزانے سے قریب گیارہ ملین ڈالر بھی غائب ہو چکے ہیں۔ صدر آدما بارو کے ایک قریبی ساتھی نے میڈیا کو بتایا کہ جامع نے یہ رقوم سرکاری خزانے سے نکلوائی تھیں۔
    روس کے ساتھ روابط، ٹرمپ کے مشیر کے خلاف تفتیش

    روس کے ساتھ روابط، ٹرمپ کے مشیر کے خلاف تفتیش

    Mon, 23 Jan 2017 17:15:39 
    وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے امریکی صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلِن کے روسی حکام کے ساتھ مبینہ رابطوں کی چھان بین کی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ سلسلہ جاری ہے یا ختم ہو چکا ہے۔