Mon, 05 Jun 2023 11:39:40
جنسی ہراسانی کے الزام میں ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں میں سے ایک بجرنگ پونیا نے آج کہا کہ پہلوانوں کی 'مہاپنچائیت' کا اعلان صرف تین سے چار دنوں میں کیا جائے گا۔ ساکشی ملک، ونیش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا سمیت ٹاپ ریسلرز برج بھوشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے 23 اپریل سے احتجاج کر رہے ہیں۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 11:35:23
کہتے ہیں کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ کیا امیر کیا غریب۔ کیا کمزور کیا طاقتور۔ کیا مرد کیا عورت۔ لیکن کیا واقعتاً ایسا ہے۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔ یہ سب کہنے کی باتیں ہیں۔ قانون امیر کے لیے الگ ہے اور غریب کے لیے الگ۔ حکمراں طبقے کے لیے الگ ہے اور محکوم کے لیے الگ۔ حالانکہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوریت میں سب برابر ہوتے ہیں۔ کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا۔ لیکن اسی جمہوریت میں
View more
Mon, 05 Jun 2023 11:26:55
اڈیشہ میں حادثہ کا شکار 3 ریل گاڑیوں میں سے ایک میں سوار بیلتنگڈی تعلقہ کے 21افراد بال بال بچ گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق جین طبقہ کے مقدس مقام جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع سمید شکھرجی کا درشن کرنے یہ لوگ چکمگلورو کے کلسا گئے تھے جہاں سے 110 افراد کی ٹیم یشونت پور، ہوڑہ ایکسپریس ٹرین پر سوار ہوئے تھے۔ بیلتنگڈی تعلقہ کے اُجرے اور وینور کے 21 افراد پر مشتمل تمام 110 افراد ٹرین حادثہ میں بال بال محفوط
View more
Mon, 05 Jun 2023 10:57:57
بہار کے سلطان گنج اور اگوانی کے درمیان گنگا ندی پر زیر تعمیر چار لین پل کا ایک بڑا حصہ اتوار کی شام دریا میں گر گیا۔ اس سے قبل بھی زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا تھا۔ کھگڑیا-اگوانی-سلطان گنج کے درمیان بن رہے پل کے گرنے کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ حکام کے مطابق کھگڑیا کے پربتہ تھانہ علاقے سے تین پایوں پر کھڑا حصہ بھی ٹوٹ کر دریائے گنگا میں جا گرا ہے۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 10:51:20
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت اڈیشہ کے بالاسور میں ٹرین حادثے کی ذمہ داری سے نہیں بھاگ سکتی، اس لیے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کا استعفیٰ فوری طور پر لیا جانا چاہیے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ 270 سے زائد اموات کے بعد بھی کوئی جوابدہی نہیں ہے۔ مودی حکومت ایسے دردناک حادثے کی ذمہ داری لینے سے بھاگ نہیں سکتی۔ وزیراعظم کو فوری طور پر وزیر ریلوے کا استعفیٰ طلب کرنا چاہیے۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 10:45:28
کومت نے اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں جمعہ کی شام پیش آئے ٹرین حادثے کی وجوہات کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ "یہ حادثہ کن حالات میں ہوا اور ریلوے اور انتظامیہ سے اب تک جو بھی اطلاع ملی ہیں۔ اس کے پیش نظر مزید تحقیقات کے لیے پورے معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 10:43:35
کانگریس نے اتوار کو اڈیشہ ٹرین حادثے پر بی جے پی پر حملہ تیز کر دیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ جوبدہی طے ہونی چاہئے اور وزیر ریلوے اشونی وشنو کو استعفیٰ دینا چاہئے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ اڈیشہ کے بالاسور میں ہولناک ٹرین حادثے کو 24 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ کیا اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگوں کی جوابدہی انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے؟
View more
Sun, 04 Jun 2023 21:25:07
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کو تین سال بعد پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔ محبوبہ نے نامہ نگاروں سے تصدیق کی کہ اسے پاسپورٹ افسر سے پاسپورٹ حاصل ہوا ہے۔
View more
Sun, 04 Jun 2023 21:21:07
لکھنؤ پولیس نے سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر گھر ’کیمرہ‘ (ہر گھر میں سی سی ٹی وی) کے نام سے ایک اسکیم شروع کی ہے۔ اس کے تحت پولیس افسران ہر محلے کا دورہ کریں گے اور لوگوں سے ہر گھر کے باہر کم از کم ایک سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی اپیل کریں گے تاکہ پورے علاقے کو کور کیا جاسکے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy