Sat, 26 Jul 2025 17:04:21
دھرمستھلا میں سیکڑوں نا معلوم لاشوں کو پر اسرار انداز میں ٹھکانے لگانے اور اس علاقے میں انجام دئے گئے جرائم سے متعلق جانچ کے لئے ریاستی حکومت نے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی وہ اپنی جانچ کی کارروائی باضابطہ طور پر شروع کرنے کے لئے دھرمستھلا پہنچ گئی ہے ۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 16:57:58
شہر کے مضافات کوڈوپو میں ماب لنچنگ کے نتیجے میں اپنی جان گنوانے والے اشرف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ اس پر جان لیوا حملہ کیا گیا تھا اور دماغ، جگر، گردوں جیسے جسم کے مختلف اہم اندرونی اعضاء پر گہری چوٹ آنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی تھی ۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 16:54:47
اتر کنڑا ضلع کے ساحلی علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے جاری موسلا دھار برسات کی وجہ سے کئی مقامات پر سیلابی کیفیت پیدا ہوئی ہے ۔ باغات ، کھیتوں اور گھروں کے اندر پانی گھسنے کے ساتھ عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 10:47:00
ریزرو بینک آف انڈیا نے کاروار اربن کوآپریٹیو بینک کا اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے رجسٹرار آف کرناٹکا کوآپریٹیو سوسائٹیز کو 'لکویڈیٹر' (کسی بھی مالی ادارے کے دیوالیہ ہونے کی صورت میں اثاثوں اور واجبات کا تصفیہ کرنے والا افسر) مقرر کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔
View more
Fri, 25 Jul 2025 21:57:28
ساحلی کرناٹکا میں مسلسل جاری موسلا دھار بارش نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ، 26 جولائی کو بھی اُترکنڑا ضلع کے ساحلی علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے
View more
Fri, 25 Jul 2025 21:15:50
بھٹکل تعلقہ کے گورٹے ساحلی علاقے سے غیر قانونی طور پر ریت منتقل کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک ٹاٹا ایس گاڑی ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Fri, 25 Jul 2025 20:03:59
اُترکنڑا ضلع کے بھٹکل مضافاتی پولیس حلقے سے مُرڈیشور پولیس تھانے کو علیحدہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے نیا مرڈیشور پولیس سرکل قائم کر دیا ہے۔
View more
Fri, 25 Jul 2025 18:06:58
بھٹکل میں گذشتہ کئی دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث نوائط کالونی میں واقع سرکاری ماڈل اردو اسکول کا صحن مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ اور اساتذہ کو زانو تک پانی میں سے گزر کر اسکول میں داخل ہونا پڑ رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy