ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھرمستھلا مرڈر معاملے کی تحقیقاتی ٹیم کے خلاف درج ہوئی شکایت

دھرمستھلا مرڈر معاملے کی تحقیقاتی ٹیم کے خلاف درج ہوئی شکایت

Mon, 17 Nov 2025 18:46:09    S O News

بیلتنگڈی،  17 / نومبر (ایس او نیوز) دھرمستھلا میں مبینہ طور پر متعدد لاشیں خفیہ  طریقے سے دفن کیے جانے کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی میں شامل پولیس افسران کے خلاف سوجنیا مرڈر معاملے میں انصاف کے لئے جد و جہد کرنے والے جینت ٹی نے بیلتنگڈی پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی ہے ۔

اپنی شکایت میں جینت ٹی نے الزام لگایا ہے کہ ایس آئی ٹی کے افسر جیتیندرا دیاما، ایس پی سائمن، ڈی وائی ایس پی آر جی منجوناتھ ، انسپکٹر منجو ناتھ گوڑا اور سب انسپکٹر گنپال نے اسے تحقیقات کے لئے طلب کرنے کے بعد اس پر جسمانی حملہ کرنے کے علاوہ جان سے مارنے کی دھمکی دینے، جھوٹی گواہی دینے کے لئے دباو ڈالنے اور مجرمانہ سازش رچنے جیسی حرکتیں کی ہیں ۔ سرکاری ہدایات کی تعمیل نہ کرتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کا ارتکاب کیا ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ جینت ٹی نے ایس آئی ٹی کے افسران کی طرف سے اپنے اوپر حملہ کیے جانے کے تعلق سے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور گورنر آف کرناٹکا کو شکایت بھیجی ہے ۔
    
بیلتنگڈی پولیس نے اس معاملے قانونی صلاح و مشورے کے بعد اگلی کارروائی کرنے کی بات کہی ہے ۔ 


Share: