Mon, 21 Jul 2025 13:01:25
حال ہی میں گنگولی کے سمندر میں ماہی گیری کے دوران ڈوب کر ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو وزیر ماہی گیری منکال وئیدیا کے ہاتھوں سرکاری معاوضے کے چیک تقسیم کیے گئے ۔
View more
Mon, 21 Jul 2025 12:55:46
تعلقہ کے اگسور گرام میں نیشنل ہائی وے 66 پر آج علی الصبح 3 بجے کے قریب پیش آئے ایک خطرناک حادثے میں ایک سلیپر بس نہر میں گر گئی اور اس کے نتیجے میں ایک مسافر کی موت واقع ہوگئی جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 20:48:22
اُترکنڑا ضلع کے نئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) مسٹر دیپن ایم این نے چارج سنبھالنے کے بعد آج ہفتہ کو اپنا پہلا دورۂ بھٹکل کیا۔ اس موقع پر مختلف سماجی و تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 18:36:20
کرناٹک کے ضلع اُتر کنڑا کے صدر مقام کاروار میں اتوار کی دوپہر پیش آئے ایک دلخراش حادثے میں ایک 55 سالہ خاتون اُس وقت جاں بحق ہوگئیں جب تیز بارش اور آندھی کے دوران ایک قدیم درخت جڑ سمیت اُکھڑ کر اُن کی پارک کی گئی کار پر جاگرا۔ یہ واقعہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب واقع پِکّلے اسپتال کے سامنے پیش آیا۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 17:33:58
شہر کے اندر تاحال زیر زمین ڈرینیج سسٹم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے رہائشی عمارتوں اور ہوٹلوں کی طرف سے کھلی برساتی نالیوں میں گندے پانی کی نکاسی ہو رہی ہے جس سے عوام کی صحت کے لئے نقصانات اور وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 14:23:07
آن لائن فراڈ کرنے والے دھوکے باز آئے دن نت نئے طریقے اپنا کر لوگوں کو اپنا شکار بناتے ہیں ۔ اسی سلسلے میں کی ایک کڑی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ ادا کرنے کے لئے چالان بھیجنا ہے ۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 14:21:44
ملک بھر میں مختلف تاجروں اور سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا قرضہ دلانے کے نام پر کروڑ ہا کروڑ روپے لوٹنے اور شاہانہ عیش و عشرت کی زندگی گزارنے والے ملزم روشن سلڈانہ (43 سال) کو پولیس نے منگلورو میں واقع اس کی عالیشان کوٹھی سے گرفتار کر لیا ۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 14:15:45
اُتر کنڑا ضلع کے نئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا چارج لینے کے بعد اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیپن ایم این نے کہا کہ ضلع سے تبادلہ ہو کر گئے ہوئے ایس پی نارائین ایم نے غیر قانونی سرگرمیوں پر لگام کسنے کی جو مہم شروع کی تھی اس کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy