Tue, 05 Sep 2023 13:22:21
دہلی اور شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں ستمبر کے مہینے میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق نئی دہلی (صفدرجنگ) میں پیر 4 ستمبر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو 2011 کے بعد ریکارڈ سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے اور معمول کی سطح سے 6 ڈگری زیادہ ہے۔ وہیں اگست کے بعد راجستھان میں ستمبر میں بھی ریکارڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ماہرین موس
View more
Tue, 05 Sep 2023 13:15:32
طاس کاویری کے علاقہ میں امسال مانسون کی بارش شروع ہونے کے بعد سے اب تک مناسب مقدار میں بارش نہیں ہونے کے نتیجہ میں کے آر ایس ڈیم اور کاویری پر تعمیر ڈیموں میں پانی کی سطح ابھر نہیں پائی ہے اور امسال کا ویری پانی کی تقسیم کو لیکر ایک بار پھر ریاست کرناٹک اور تملناڈو کے درمیان بڑا تنازعہ کھڑا ہونے کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔
View more
Tue, 05 Sep 2023 12:36:20
ریاستی وزیر برائے بھاری ودرمیانی صنعت او ر کے پی سی سی پرچار سمیتی کے صدر ایم بی پاٹل نے کہا کہ گزشتہ 75سال میں ہندوستان کو کانگریس پارٹی نے ہی جوڑا نہ کہ نریندر مودی نے۔
View more
Tue, 05 Sep 2023 12:33:23
سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ (4 اگست کو) دیے گئے ایک فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ زمینی سطح پر مناسب چھان بین اور تصدیق کے بغیر ووٹر لسٹ سے کسی بھی ووٹر کا نام نہ نکالا جائے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹ سے کسی بھی نام کو حذف کرنے سے پہلے قواعد کے مطابق ووٹر کو نوٹس بھیجنا ضروری ہے۔
View more
Tue, 05 Sep 2023 12:29:14
سابق ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ ریاستی عوام اور والدین کی دعاؤں کے نتیجہ میں وہ روبہ صحت ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 05 Sep 2023 12:24:48
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نو سال کی حکومت کے بعد، وہ (وزیر اعظم) ایک ملک ایک انتخاب کے تصور پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔
View more
Tue, 05 Sep 2023 12:20:48
مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور مودی حکومت میں وزیر رہ چکیں بی جے پی کی مشہور لیڈر اوما بھارتی نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ ریاست میں پارٹی کے ذریعہ شروع کی گئی جن آشیرواد یاترا میں شامل ہونے کے لیے دعوت نامہ نہیں دیے جانے سے ناراض اوما بھارتی نے اسمبلی انتخاب سے جڑی اس اہم یاترا کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Tue, 05 Sep 2023 12:17:08
کانگریس نے آئندہ اسمبلی انتخابات اور سب سے بڑھ کر لوک سبھا انتخاب کو لے کر اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ ایک طرف اپوزیشن اتحاد اِنڈیا کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے ہیں، اور دوسری طرف کانگریس پارٹی کی سطح پر بھی بڑے بڑے فیصلے لے رہی ہے۔ آج اس سلسلے میں کئی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نو تشکیل کانگریس ایگزیکٹیو کمیٹی کی پہلی میٹنگ 16 ستمبر کو حیدر آباد میں کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس
View more
Tue, 05 Sep 2023 12:12:36
ایک طرف ’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ کو لے کر راستے ہموار کرنے کی کوششیں چل رہی ہیں، اور دوسری طرف مرکزی وزارت مالیات نے ممکنہ طور پر یکم فروری 2024 کو پیش کیے جانے والے عارضی بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وزارت مالیات کے معاشی امور کے محکمہ کے تحت آنے والے بجٹ ڈویژن نے بجٹ 25-2024 کو لے کر سرکلر جاری کیا ہے۔ اس میں بجٹ کو لے سبھی وزارتوں اور محکموں سے ان کے بجٹ کو لے کر اِن پٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکز
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy