Sat, 30 Sep 2023 19:02:20
جھارکھنڈ میں ڈینگو اور چکن گنیا کی بیماری کا بڑے پیمانے پر پھیلاؤ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست بھر میں مریضوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں ڈینگو کے متاثرین کی تعداد اس سے زیادہ کبھی نہیں ہوئی۔ اب تک سات مریضوں کی جان بھی چلی گئی ہے۔ ان میں تین اسکولی طلبا اور ایک میڈیکل کا طالب علم شامل ہے۔
View more
Sat, 30 Sep 2023 18:56:47
کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہفتہ کے روز مدھیہ پردیش کے دورے پر پہنچے، جہاں انہوں نے کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ شاجاپور میں ایک ریلی کے دوران انہوں نے مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی شیوراج حکومت پر شدید حملہ کیا۔ دریں انہوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ آج سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ او بی سی کی تعداد کتنی ہے اور انہیں کتنی شراکت داری حاصل ہوئی ہے؟
View more
Sat, 30 Sep 2023 18:23:50
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو دہلی کے بھارت منڈپم میں ملک کے خواہش مند بلاکس کے لیے 'سنکلپ ہفتہ' پروگرام کا آغاز کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ’’آج ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ ہم 2047 میں ملک کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور ترقی یافتہ ملک کا مطلب یہ نہیں کہ شان و شوکت صرف دہلی، ممبئی، چنئی میں نظر آئے اور ہمارے گاؤں کو پیچھے چھوڑ دیا جائے۔ ہم اس ماڈل
View more
Sat, 30 Sep 2023 13:35:10
اڈپی ضلع میں آوارہ کتوں کے قہر کی ایک چونکانے والی رپورٹ ملی ہے جس کے مطابق وہاں امسال جنوری سے اگست کے دوران آوارہ کتوں نے 11,407 افراد پر حملہ کیا ہے اور اس کے نتیجے میں دو افراد موت کا شکار بھی ہوچکے ہیں ۔
View more
Sat, 30 Sep 2023 13:31:54
ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانک نے نیشنل ہائے وے ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کو این ایچ 66 کے فور لین توسیعی منصوبے کے تحت جو تعمیر کام نا مکمل ہے اسے جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
View more
Sat, 30 Sep 2023 13:27:50
نیشنل ہائی وے 66 پر کاروار شہر اور بینگا کے درمیان تعمیر شدہ سرنگ جو غیر محفوظ ہونے کی بات کہتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے بند کر رکھی ہے اسے کھولنے کا مطالبہ لے کر ایم ایل سی گنپتی اُلویکر کی قیادت میں کل صبح عوامی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
View more
Sat, 30 Sep 2023 13:09:29
بھٹکل کے متعلق معلومات پر مشتمل مولوی شعیب جوکاکو ندوی کی"بھٹکل؛ تہذیب و تمدن اور خصوصیات" کتاب کی رسم اجراء بدھ 27 ستمبر کومخدوم کالونی جمعہ مسجد میں جمعیت الحفاظ کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے کہا کہ کچھ دہائیوں قبل تک بھٹکل کے متعلق معلومات پر مشتمل کتابوں کی بڑی کم
View more
Sat, 30 Sep 2023 12:43:18
کانگریس نے بدھ کے روز کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے جنتا دل (سیکولر) اور بی جے پی کے درمیان اتحاد کو کرناٹک میں نقصان پہنچا ہے اور کئی مسلم رہنماؤں نے دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد کے کچھ دنوں کے اندر ہی پارٹی کو چھوڑ دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy