ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سداپور : لٹیرے نے گھر میں گھس کر سونے کا ہار لوٹ لیا

سداپور : لٹیرے نے گھر میں گھس کر سونے کا ہار لوٹ لیا

Thu, 25 Jun 2026 11:59:41    S O News

سداپور،  25 / جون (ایس او نیوز) شہر کے سورب روڈ پر واقع ایک گھر میں گھس کر پونم گنپتی شیٹھ نامی خاتون کو جان لیوا ہتھیار سے دھمکاتے ہوئے ایک اجنبی شخص سونے کا ہار لوٹ کر فرار ہو گیا ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 25 سے 30 سال عمر کا ایک اجنبی نوجوان ہاتھ میں کوئتا لے کر گھر کے اندر داخل ہوا اور پونم کو دھمکاتےہوئے سونے کے زیورات اس کے حوالے کرنے کو کہا ۔ پونم نے جب اس سے بچ کر باہر بھاگنے کی کوشش کی تو لٹیرے نے پونم کے گلے سے سونے کا منگل سوتر چھین لیا ۔ اس چھینا جھپٹی کے دوران پونم کے گلے پر زخم آئے ہیں ۔

لوٹے کے گئے ہار کی قیمت کا اندازہ 3 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔ تحقیقات جاری ہیں ۔


Share: