Wed, 09 Nov 2016 12:09:11
سعودی عرب کے جنرل ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں پہلی باریہ انکشاف کیا گیا ہے کہ مملکت میں20سال سے کم عمر کی شادی شدہ خواتین کی کل تعداد35فیصد ہے۔
View more
Wed, 09 Nov 2016 12:06:32
پاکستانی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو سو سے زائد بلوچ عسکریت پسندوں نے اپنے ہتھیار ڈال کر حکومتی عمل داری تسلیم کر لی۔
View more
Wed, 09 Nov 2016 12:00:56
پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ ہے کہ کراچی میں فوج، رینجرز اور پولیس پر حملوں اور قوال امجدصابری کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 09 Nov 2016 11:58:30
امریکہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی کے ٹائمز سکوائر سب وے سٹیشن پر ایک شخص کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکیل دیاگیاجس سے اس کی موت ہو گئی ہے۔کہا جاتا کہ ایک خاتون نے اس شخص کو ایک نمبر لائن والی ٹرین کے سامنے دھکادیاتھا۔
View more
Wed, 09 Nov 2016 11:56:48
برطانیہ کے ایک بااثر تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ رواں برس مارچ میں پیش ہونے والے بجٹ کے بعد سے برطانیہ کی عوامی مالیات میں کمی کے آثار ظاہرہوئے ہیں جو2020تک25ارب پاؤنڈ تک بڑھ سکتے ہیں۔
View more
Wed, 09 Nov 2016 11:53:39
عراقی دستوں نے موصل کے قریب ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔ عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ حمام العلیل کے مقام پرایک قبر سے سو عام شہریوں کے سربریدہ لاشیں ملی ہیں۔
View more
Wed, 09 Nov 2016 11:47:51
امریکہ میں حکام نے اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ایک20سالہ شخص کو شدت پسند گروپ داعش میں شمولیت کی سازش کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Wed, 09 Nov 2016 10:58:37
برازیل کی حکومت نے شہری ریاست ریو ڈی جینیرو کے بینک کھاتے منجمد کر دیے ہیں۔ ملکی وزارت مالیات کے مطابق ریوڈی جینیروکے انتظامیہ تقریباً47ملین یوروکی مقروض ہے اور یہ رقم ادا کرنے کے بعدہی یہ پابندی ختم کی جائے گی۔
View more
Wed, 09 Nov 2016 10:57:26
امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کاآغازہوگیاہے۔ ریاست نیوہیمپشائر کے تین چھوٹے قصبوں میں عوام نے حق رائے دہی استعمال کیا اور نتائج کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو شکست دے دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy