Tue, 15 Nov 2016 16:40:49
جرمن میڈیا کے مطابق مبینہ شدت پسندوں کے خلاف دو سو چھاپے منگل کی صبح مارے گئے۔ خود کو اصل اسلام قرار دینے والی سلفی مسلمانوں کی اس تنظیم کی ہمدردیاں اور مبینہ رابطے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے تھے۔
View more
Tue, 15 Nov 2016 16:38:56
عالمی بینک کے ایک تازہ مطالعے کے مطابق قدرتی آفات کی وجہ سے دنیا بھر میں ہر سال چھبیس ملین انسان غربت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
View more
Tue, 15 Nov 2016 16:37:21
روس کے صدر ولادیمر پوتن نے ٹیلی فون کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ شراکت دار جیسی بات چیت کے لیے تیار ہے۔
View more
Tue, 15 Nov 2016 16:35:18
جرائم کی عالمی عدالت (آئی سی سی)کی طرف سے کی جانے والی ایک ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی فوج کے ارکان اور امریکی خفیہ ادارہ ( سی آئی اے)افغانستان میں 2003اور 2004کے دوران حراست میں لیے جانے والے افراد سے تفتیش کے دوران مبینہ طور پر ظالمانہ اور پر تشدد طریقہ کار روا رکھتے ہوئے بظاہر ممکنہ جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے۔
View more
Tue, 15 Nov 2016 16:32:30
500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کو بند کرنے کے خلاف مفاد عامہ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا. تاہم عدالت نے حکومت سے کہا کہ وہ اس بات کی طرف دھیان دیں کہ لوگوں کو پریشانی نہ ہونے پائے.
View more
Tue, 15 Nov 2016 16:28:41
روسی وزارت دفاع نے شام کے ساحلی علاقے میں اپنے ایک بمبار طیارے ’’میگ 29کوبر‘‘کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک فنی خرابی کے نتیجے میں شام کے ساحلی علاقے میں روسی طیارہ بردار بحری جہاز’’ایڈمرل کوزنٹیوف‘‘کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
View more
Tue, 15 Nov 2016 16:21:50
یورپی یونین کی جانب سے شام میں نہتے شہریوں پر ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرنے کے جرم میں 17 وزیروں اور شامی مرکزی بنک کے گورنر کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عاید کردی ہیں۔
View more
Tue, 15 Nov 2016 16:19:01
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم سرکاری عہدوں پر نامزدگیوں کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے معاملات ریپبلکن پارٹی کے سربراہ رائنس پریبس کے ہاتھوں میں ہوں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy