Sun, 01 Jan 2017 13:20:15
سماج وادی پارٹی کے لیڈر امر سنگھ نے آج ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو اور بھائی رام گوپال کے اخراج کو واپس لینے کے فیصلے کو درست قرار دیا اور کہا کہ پارٹی اور خاندان کو توڑنے کی سازش ناکام ہو گئی۔
View more
Sun, 01 Jan 2017 12:26:15
نیل بروم اور کپتان کین ولیمسن کی بڑی نصف سنچری اور دونوں کے درمیان 179رنز کی شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آج یہاں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-0سے کلین سوئپ کیا۔
View more
Sun, 01 Jan 2017 12:21:52
روی چندرن اشون اور روندر جڈیجہ کی ہندوستان کی اسپن جوڑی نے آج یہاں جاری آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی میں بالنگ فہرست میں ٹاپ2 مقامات پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے
View more
Sun, 01 Jan 2017 12:13:47
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپنے نئے سال کے پیغام میں کہا ہے کہ جرمنی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اسلامی شدت پسندوں کی جانب سے دہشت گردی ہے۔
View more
Sun, 01 Jan 2017 12:08:47
رواں برس اب تک ایک لاکھ 81ہزار تارکین وطن کشتیوں کے ذریعے اٹلی پہنچے۔ یہ تعداد ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، جب کہ گزشتہ تین برسوں میں قریب نصف ملین مہاجرین اٹلی پہنچ چکے ہیں۔
View more
Sun, 01 Jan 2017 12:02:57
پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے سینئر جج ثاقب نثار نے ہفتہ کو ملک کے 25ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔وہ جسٹس انور ظہیر جمالی کی جگہ اس منصب پر فائز ہو رہے ہیں جو اپنے عہدے کی معیاد ختم ہونے پر جمعہ کو سبکدوش ہو گئے تھے۔
View more
Sun, 01 Jan 2017 11:56:48
عراق میں پولیس نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے ایک بازار میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 21افراد ہلاک اور تقریبا 50زخمی ہو گئے۔
View more
Sun, 01 Jan 2017 11:52:13
شام میں ترکی، روس اور ایران کے اشتراک سے طے پائے جانے والے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد اب دنیا بھر کی نظریں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے مذاکرات پر مرکوز ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy