Mon, 19 Dec 2016 18:40:01
بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں بھٹکل کی ایک معروف شخصیت ابراہیم حسین شریف عرف کاکڑے ابراہیم صاحب (75) انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
View more
Mon, 19 Dec 2016 12:54:42
انڈونیشیا کی فضائیہ کا ایک مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس پر سوارتمام13افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔تلاش اور امداد کی سرکاری ایجنسی کے حکام کے مطابق طیارہ اتوار کی صبح ایک تربیتی مشق کے دوران پاپوا کے علاقے میں ایک پہاڑ سے جاٹکرایا۔
View more
Mon, 19 Dec 2016 12:50:19
میانمار کی فوج نے جنگی طیاروں اور توپخانے کی مدد سے طاقتور باغی گروپ کِیاکی گڈون میں واقع چوکی پرقبضہ کرلیاہے۔باغی گروپ کاچین انڈیپینڈنٹ آرمی کے جنگجو وہاں سے پسپاہوگئے ہیں۔
View more
Mon, 19 Dec 2016 12:45:52
عراقی حکومت کی حامی شیعہ ملیشیا پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ اُس نے جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے چار قیدیوں کو گولیاں مارکرہلاک کیاہے۔یہ الزام انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں عائدکیاہے۔
View more
Mon, 19 Dec 2016 12:43:18
فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک مسودہء قرار داد جمع کرایا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حلب سے شہریوں کے انخلاء کے عمل کی نگرانی کے لیے آزاد مبصرین وہاں روانہ کیے جائیں۔
View more
Mon, 19 Dec 2016 12:40:10
بحرالکاہل میں واقع جزائر سولومن میں آج صبح طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ ریکارڈ کی گئی۔
View more
Mon, 19 Dec 2016 12:37:50
یمن کے جنوبی بندرگاہی شہر عدن میں ہونے والے ایک خودکش حملے کے نتیجے میں کم ازکم 30حکومتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔یمنی فوج اور طبی حکام کے مطابق اِس حملے میں درجنوں دوسرے فوجی زخمی بھی ہوئے۔
View more
Mon, 19 Dec 2016 12:34:05
افغانستان میں ہونے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں کم از کم اٹھارہ انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ ہلاکتوں کے علاوہ اٹھتر سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ایک حادثہ فرح صوبے میں ہوا۔ اس میں ہرات سے آنے والی ایک مسافر بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
View more
Mon, 19 Dec 2016 12:31:34
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے حالیہ خلیجی ملکوں کے دورے نے ایرانی حکام کو آگ بگولا کردیا تھا۔ برطانیہ کی طرف سے شام کے شہر حلب میں ایران نوازملیشیا کہ ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مذمت کے بیانات نے ایرانی حکام لندن کے خلاف مزید سیخ پا ہوگئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy