Sun, 05 May 2024 12:20:43
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کو بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے پارٹی کو "بنگال مخالف" قرار دیا اور اس پر "ہماری ریاست کو ہر ممکن سطح پر بدنام کرنے کی سازش" کرنے کا الزام لگایا۔ممتا بنرجی کے تبصرے سندیش کھلی واقعہ پر ترنمول کانگریس کی طرف سے جاری کیے گئے مبینہ اسٹنگ آپریشن ویڈیو کے رد عمل میں آئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں جو کچھ بھی ہوا وہ مبینہ طور پر مغربی بنگال کے اپوزیشن ل
View more
Sun, 05 May 2024 12:17:04
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی جا رہی تقریروں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران جس طرح قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو مجروح کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے یہ بیان دیا، اور ساتھ ہی کہا کہ ’’وقت آ گیا ہے کہ آپ ایک نیا وزیر اعظم منتخب کریں۔ وقت آ گیا ہ
View more
Sun, 05 May 2024 10:52:08
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر لوک سبھا انتخاب غیر جانبدارانہ طریقے سے ہوئے اور ای وی ایم میں بھی کوئی خرابی نہیں ہوئی تو بی جے پی کی کوئی گارنٹی، کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے اچھے دن کا جو وعدہ کیا تھا، وہ کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
View more
Sun, 05 May 2024 10:49:09
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ سات تاریخ کا الیکشن بی جے پی کو سات سمندر دور پھینک دے گا۔ یہ تیسرا مرحلہ ان کا صفایا کرنے جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدایوں سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار آدتیہ یادو کے لئے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Sun, 05 May 2024 10:43:03
ہندوستان میں بڑھتی بے روزگاری سے تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ پریشان نظر آ رہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ آئی آئی ٹی حیدر آباد میں 24-2023 سیشن سے تعلق رکھنے والے تقریباً 46 فیصد طلبا کو اب تک پلیسمنٹ نہیں ملا ہے، یعنی ملازمت حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ایک آر ٹی آئی سے ہوا ہے۔ آر ٹی آئی کے جواب نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے، کیونکہ آئی آئی ٹی میں داخلہ ہونے کے بعد اچھے پیکیج کے ساتھ پلیسمنٹ
View more
Sun, 05 May 2024 10:38:10
بہار کے مظفر پور ضلع میں آگ لگنے کا ایک خوفناک واقعہ پیش ایا ہے جس میں کم از کم 20 گھر جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ آگ کی وجہ گیس سلنڈر میں ہوا دھماکہ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھر میں کھانا بنانے کے دوران ایک سلنڈر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ دستہ کو فون لگایا گیا جس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ لیکن تب تک کئی گھر اور مویشی آگ کی
View more
Sun, 05 May 2024 10:29:31
جنسی ہراسانی میں ملوث جے ڈی ایس لیڈرپرجول ریونّا کےخلاف سی بی آئی نے تفتیش اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ان کے خلاف انٹر پول کے ذریعے بلیو کارنر نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں سی بی آئی کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پرجول ریونّا جو اس وقت جرمنی میں سفارتی پاسپورٹ پر روپوش ہیں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہ بلیو کارنر نوٹس جاری کروایا جائے گا۔
View more
Sun, 05 May 2024 00:21:52
اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ اتی کرم کا ہے، یہاں کے زیادہ ترعلاقے جنگلات سے گھرے ہوئے ہیں اوربہت زیادہ لوگ جنگلاتی زمین کو اتی کرم کرکے رہنے پر مجبورہیں، یہاں کے لوگ اگر مجھے اپنا ووٹ دے کر پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تو میری اولین ترجیح اس مسئلہ کو حل کرنا ہوگی۔ ان باتوں کا اظہار اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ کی کانگریسی اُمیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے کیا۔ ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہ
View more
Sat, 04 May 2024 19:40:44
سابق وزیر اعظم اور جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسی پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے مکان سے ہفتہ کی شام حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف جنسی ہراسانی اور اغوا کا معاملہ درج ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ریونّا کو اغوا کیس کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy