Sun, 05 May 2024 17:32:45
مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم مہا پاترا نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ملک میں گرمی کی لہروں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سا
View more
Sun, 05 May 2024 17:26:51
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نیپال کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ نیپالی چیف جسٹس بشومبھر پرساد شرسٹھا نے انہیں مدعو کیا ہے۔ نیپال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
View more
Sun, 05 May 2024 17:21:42
اپوزیشن کے اتحاد پرمسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم کے چہرے کو لے کر اس اتحاد میں سیاست بھی جاری ہے۔اس دوران کانگریس لیڈر ششی تھرور نے واضح کیا کہ اپوزیشن پارٹیاں جو ایک ساتھ یا ایک دوسرے کے خلاف مہم چلا رہی ہیں وہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک ساتھ آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی مخلوط حکومت میں عوام کو ایسا وزیراعظم ملے گا جو سب کو یکساں نظر سے دیکھے اور دوسروں کی سنے۔
View more
Sun, 05 May 2024 17:09:53
کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اپنی شکایت میں کانگریس نے کہا ہے کہ ویڈیو میں وزیر اعلیٰ سدارمیا اور کانگریس لیڈر راہل گاندھ
View more
Sun, 05 May 2024 17:04:25
شیو سینا- یو بی ٹی نے اپنے ترجمان اخبار ’سامنا‘ کے ذریعے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ شیوسینا نے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کو مرکزی حکومت نے ہائی جیک کر لیا ہے۔
View more
Sun, 05 May 2024 16:59:34
لوک سبھا الیکشن 2024 میں انتخابی مہم شباب پر ہے۔ ابھی تک دو مرحلوں کی ووٹنگ ہو چکی ہے جبکہ 7 مئی کو ہونے والے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریاں جا رہی ہیں۔ اس تیسرے مرحلے کی ووٹنگ سے عین قبل سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی سے کچھ چبھتے ہوئے سوالات کئے ہیں۔ یہ سوالات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عوام بی جے پی کی جھوٹی حکومت کو اکھاڑ پھینکے گی۔
View more
Sun, 05 May 2024 16:56:38
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے اور پی ایم مودی سے کئی سوال پوچھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، ’’وزیر اعظم اتر پردیش کے اٹاوہ اور دھوراہرا کے دورے پر ہیں۔ آج اس سے ہمارے سوالات: سیتا پور اسپتال کا ٹراما سینٹر 7 سال سے کیوں بند ہے؟ کیا وزیراعظم کا ٹماٹر-پیاز-آلو (ٹی او پی) کو ترجیح دینے کا وعدہ بھی ایک جملہ تھا؟ یوپی میں گنے کی قیمتیں بہت کم کیوں ہیں؟‘‘
View more
Sun, 05 May 2024 15:47:47
ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ کانگریس کے حق میں ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور مینگلور سے لوک سبھاحلقہ کے کانگریسی اُمیدوار پدمنابھ پجاری نے کہی۔
View more
Sun, 05 May 2024 14:32:41
معذور بچے کو لے کر شوہر کے بار بار کے جھگڑے سے پریشان خاتون نے اپنے ہی معصوم بچے کو اُس ندی میں پھینک دیا جہاں مگرمچھوں کا بسیرا ہے۔ واردات سنیچر رات کو پیش آئی۔ پوری رات تلاشی کے بعد آج اتوار صبح بچے کی نعش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy