Tue, 09 May 2017 12:41:24
حکیم الملت امیر شریعت مفتی محمد اشرف علی صاحب باقوی نے دارالعلوم سعیدیہ میں دارالعلوم سعیدیہ و سعیدیہ یتیم خانہ کا سالانہ عظیم الشان جلسہ اور دستار بندی و تقسیم انعامات کے جلسہ میں مدرسہ کے فارغ التحصیل علماء قراء و حفاظ کی دستار بندی و تقسیم اسناد کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہوا کرتے ہیں۔ جہاں امت مسلمہ کے نونہالوں کو عربیہ وینیہ میں دینی علوم سے آراستہ کیا جاتا ہے ۔
View more
Tue, 09 May 2017 12:27:47
ملائم سنگھ یادو کی طرف ایس پی کی بدحالی کے لئے کانگریس کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے ایک دن بعد کانگریس نے آج کہا کہ ایس پی سرپرست کے قول اور فعل میں میل نہیں ہے، وہ موقع پرست ہیں۔
View more
Tue, 09 May 2017 11:50:07
جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے مبینہ طور پرطاقت کا حد سے زیادہ استعمال کرنے کے خلاف جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں احتجاجی مارچ نکالنے کے بعد اسکولی طلباء اور سیکورٹی فورسز کے مابین پیر کو جھڑپ ہوگئی۔
View more
Tue, 09 May 2017 11:46:18
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر ان کی کابینہ میں وزیر رہے کپل مشرا نے ایک زمین سودے میں 2کروڑ روپے غیر قانونی نقدرقم لینے کا سنسی خیز الزام لگایاہے ،
View more
Tue, 09 May 2017 11:24:58
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نکسل متاثرہ 10 ریاستوں میں انٹیگریٹیڈ کمان کی تشکیل کی پہل کرتے ہوئے تمام ریاستوں کی طرف سے مشترکہ حکمت عملی بنا کر نکسلی مسئلہ سے نمٹنے کے لیے مستقل حل کا فارمولہ بتایا۔
View more
Tue, 09 May 2017 11:21:03
جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے قومی میڈیا سے آج اپیل کی کہ وہ تمام کشمیری نوجوانوں کو پتھراؤ کرنے والوں کی طرح پیش کرنے سے گریز کرے اور ریاست کے لوگوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے والی بات چیت نہ دکھائے۔
View more
Tue, 09 May 2017 11:13:40
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے پارلیمانی حلقہ گورکھپور میں بی جے پی ممبر اسمبلی کی طرف سے ایک آئی پی ایس افسر سے مبینہ طورپر بد تمیزی کرنے پر رونے والی خاتون پولیس افسر نے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں ، لیکن انہیں تھوڑا دکھ ہوا اور وہ دلبرداشتہ ہیں۔
View more