Tue, 16 May 2017 11:52:42
دہلی ہائی کورٹ میں آج دو خواتین سمیت 4نئے ججوں کی حلف برداری ہوئی ۔اس کے ساتھ ہی اب دہلی ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 38ہو گئی ہے۔دہلی ہائی کورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس گیتا متل نے چار ججوں، جسٹس ریکھا پلی ، جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ، جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس سی ہری شنکر کو حلف دلایا۔
View more
Tue, 16 May 2017 11:46:24
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے صاف کر دیا ہے کہ وہ 2019کے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نہیں ہوں گے۔
View more
Tue, 16 May 2017 11:41:23
کلبھوشن جادھو معاملہ میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے )میں سماعت شروع ہو گئی ہے۔ہندوستان ، پاکستان 18سال بعد کسی معاملہ میں انٹرنیشنل کورٹ میں آمنے سامنے ہیں۔
View more
Tue, 16 May 2017 11:34:04
اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے آج سپریم کورٹ سے کہاکہ اگر کورٹ پرسنل لاء میں دی طلاق کو منسوخ کر دیتا ہے تو لوگوں کودقت نہیں ہونے دی جائے گی۔ ایسی صورت میں حکومت قانون بنائے گی۔
View more
Tue, 16 May 2017 11:22:30
بی جے پی کے برگشتہ لیڈر کے ایس ایشورپا نے آج ایک بار پھر واضح کیا کہ کسی بھی حال میں سنگولی راینا برگیڈ کی سرگرمیاں نہیں رکیں گی۔
View more
Tue, 16 May 2017 11:18:10
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ریاست میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے بی جے پی لیڈروں کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہاکہ ریاستی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں راحت کاری کیلئے اپنے طور پر وافر فنڈز مہیا کرائے ہیں۔
View more
Tue, 16 May 2017 11:15:23
ریاستی حکومت بے روزگار نوجوانوں میں فروغ ہنر کو بڑھاوا دینے کیلئے عنقریب فروغ ہنر پالیسی وضع کرے گی۔ یہ اعلان آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کیا۔
View more
Tue, 16 May 2017 11:11:04
ریاست کے مختلف مقامات پر قبل از مانسون موسلادھار بارشوں کے نتیجہ میں پانچ اموات ہوئی ہیں اور شمالی کرناٹک کے کئی علاقے بارش کی وجہ سے سیلاب کا منبع بنے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 16 May 2017 10:53:48
جب ہندوستان کی سرزمین پر مغل ، نواب اور نظام حکومت کررہے تھے اس وقت انکے پاس جو مال و دولت اور خزانے تھے انہیں اگر وہ صحیح طریقے سے استعمال کرتے تو آج کے مسلمان کسی کی مدد کے طلبگار نہ ہوتے اور مسلمان قوم ایک عزت دار قوم بن کر اس ملک میں دوسروں پر حکومت کرتی یا کم از کم حکومتیں بنانے میں اہم رول ادا کرتی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy