Sat, 03 Jun 2017 11:20:12
کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ ریاست میں اگلے انتخابات کے بعد بی جے پی کو ہر گز اقتدار پر آنے نہیں دیا جائے گا۔ بی جے پی کی حکمت عملی کا جواب اپنے طور پر جوابی حکمت عملی کے ذریعہ دیاجائے گا۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 11:13:46
شیموگہ کے میگان سرکاری اسپتال میں ایک علیل شخص کو کھینچ کر لے جائے جانے کے مبینہ ویڈیو نے ریاست کے عوامی حلقوں میں ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ میگان اسپتال میں اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے ایک خاتون اپنے شوہر کو کھینچ کر لے جارہی ہے۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 11:08:32
برہت بنگلور مہانگر پالیکے میں خاتون کارپوریٹروں پر حملے اور بدسلوکی کے سلسلے میں شہر کے راجہ راجیشوری نگر کے رکن اسمبلی منی رتناکے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ریاستی حکومت کو ضروری ہدایت دینے کی مانگ کرتے ہوئے آج بی جے پی کے ایک وفد نے گورنر واجو بھائی والا سے ملاقات کی۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 11:04:30
ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے ریاست بھر میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں خامیوں اور شہر بنگلور میں بار بار بجلی گل ہوجانے کی شکایات عام ہونے پر محکمۂ توانائی کے انجینئروں اور افسران پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا ۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 10:59:03
ریاستی حکومت نے درج فہرست طبقات سے وابستہ تمام طلبا کو مفت بس پاس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج ودھان سودھامیں درج فہرست طبقات کو حکومت کی طرف سے حاصل مختلف فلاحی اسکیموں کے جائزہ کیلئے منعقدہ میٹنگ میں 2017-18 کے لائحہ عمل کو قطعیت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے درج فہرست طبقات سے وابستہ اسکولوں اور کالجوں کے طلبا کو مفت بس پاس دینے کا اعلان کیا۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 10:46:08
محنت ، لگن اور عزم مصمم ہوتو بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کرنا بھی ممکن ہے۔ تعلیم کے میدان میں بھی یہ بات سچ ثابت ہوتی ہے۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 01:11:03
مُلکی پولیس اسٹیشن کے حدودمیں واقع پکشی کیرے نامی گاوں میں موٹر بائک پر سوار ہوکر آنے والے لٹیرے گھر میں گھس کردن دہاڑے خاتون کے جسم پر موجود زیورات چھین لے جانے کی واردات ہوئی ہے۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 01:07:09
بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ کے لوگوں کی سہولت کے لئے ہوناور تالگوپّا ریلوے لائن فوری طور پر شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹکا رکھشنا ویدیکے ہوناور شاخ کی طرف وزیر ریلوے مسٹر سریش پربھو کو میمورنڈم دیا گیا۔
View more
Sat, 03 Jun 2017 01:00:19
ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونایک پاٹل کا کہنا ہے کہ ساحلی شہروں میں چوری اور ڈکیتی کے لئے دیگر ریاستوں سے آنے والی لٹیروں کی ٹیمیں سرگرم ہوگئی ہیں۔ اس بات کی تصدیق کنداپورکے بعض مقامات سے ملنے والے سی سی کیمرہ فوٹیج سے ثابت ہوگئی ہے۔بین الریاستی چوروں کی ٹولیاں ضلع شمالی کینرا میں وارداتیں انجام دینے کے اشارے ملنے کے بعد ڈی وائی ایس پی قیادت میں تحقیقات کے لئے پولیس کی 2ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy