Mon, 29 May 2017 11:49:32
اتر پردیش میں سہارنپور اور بلند شہر جیسے واقعات کے بعد لچر قانون پرسوال اٹھنے لگے ہیں۔اتوار کو رام پور سے لڑکیوں سے چھیڑچھاڑ کی ایک ویڈیوسامنے آئی ہے۔
View more
Mon, 29 May 2017 11:37:19
مودی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پربی جے پی صدر امت شاہ نے روزگارکولے کربڑابیان دیاہے۔امت شاہ نے125کروڑ لوگوں کے ملک میں سب کونوکری مہیا کرنا ممکن نہیں ہونے کا ذکر کرتے ہوئے آج کہا کہ نریندر مودی حکومت نے سیلف ایمپلائڈکوفروغ دے کربے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کی ہے۔
View more
Mon, 29 May 2017 11:32:52
وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر کانپور کی کانگریس کمیٹی نے آج شہر کے مختلف مقامات پرہورڈنگ لگوائے ہیں جس میں کہاگیاہے’’مودی حکومت، تین سال بے مثال، عوام پوچھے سوال‘‘۔
View more
Mon, 29 May 2017 11:30:13
اترپردیش کی حکومت کی جانب سے بنائے گئے اینٹی رومیو سکوڈ کا اثر صوبے کے منچلوں پرنظرنہیں آتاہے۔رامپورعلاقے کی ایک ویڈیو وائرل ہواہے۔
View more
Mon, 29 May 2017 07:46:07
اغوا کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دہلی میں نیشنل لیول شوٹر اپنے خاندان کے ایک رکن کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئی. عائشہ فلک نے اغوا کرنے کی کوشش کرنے کے دوران فوراً حرکت کرتے ہوئے اغوا کنندگان بدمعاشوں کے پیروں پر گولی چلادی اور اُن کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق عائشہ فلک نے بعد میں اپنے آپ کو پولس کے حوالے کردیا، یہ واقعہ اتوار کو دہلی کے بھجن پور میں پیش آیا۔
View more
Mon, 29 May 2017 06:59:44
ملک کا 14 وا صدارتی انتخاب تقریبا 46 سال پرانی مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا جائے گا، اگرچہ آئین کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 1971 کی آبادی کی بنیاد پر ہونے والے صدارتی انتخابات میں کئی ریاستوں کو اتنا نمائندگی نہیں ملے گی، جتنی کہ اس صدارتی انتخابات میں انہیں ملنی چاہئے تھی۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے صدر کا الیکشن بالواسطہ الیکشن نظام کے تحت الیکٹرال بورڈ کی طرف سے کیا جاتا ہے۔
View more
Mon, 29 May 2017 06:48:18
اشیاء اورسروس ٹیکس (جی ایس ٹی) نظام میں ٹی وی، اے سی، واشنگ مشین، ریفریجریٹر اور ایئریٹیڈ مشروبات مصنوعات مہنگی ہوں گی، جبکہ اسمارٹ فون، چھوٹی کاریں اور روزمرہ استعمال کی مصنوعات سستی ہوں گی۔ جی ایس ٹی کو یکم جولائی سے لاگو کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ جی ایس ٹی کونسل کی طرف سے قریب 1200 اشیاء اور 500 خدمات کی شرح کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ان کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ صابن اور دانت منجن جیسی روزمرہ کی مص
View more
Mon, 29 May 2017 06:43:09
اترپردیش میں ایک بارپھرپیمانہ پرانتظامی ردوبدل کیاگیاہے۔یوپی میں اتوار کو ایک ساتھ 222پی سی ایس افسروں کاتبادلہ کیاگیاہے۔ساتھ ہی کافی وقت سے ایک ہی ضلع میں تعینات ضلع افسران کاتبادلہ بھی کیاگیاہے۔یوگی حکومت نے ترقی اتھارٹیوں میں نئے سیکرٹریوں کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔یوپی حکومت نے ہفتہ کو بھی 4آئی پی ایس افسروں کے تبادلے کئے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy