Tue, 30 May 2017 19:54:20
. ایودھیا میں بابری مسجد انہدام کیس میں آج لال کرشن اڈوانی اور ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی سمیت 12 ملزمان کو ضمانت ملنے کے بعد الزامات طے ہو گیا. سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے ان سب کے خلاف سازش میں ملوث ہونے کا الزام طے کیا ہے.
View more
Tue, 30 May 2017 18:02:10
مینگلور کے پراتھیک نائیک نے کومن انٹرنس ٹیسٹ شعبہ انجینرنگ میں پوری ریاست میں اول رینک حاصل کرکے نہ صرف اپنے شہر بلکہ اپنی کالج کا نام بھی روشن کردیا ہے۔ سی ای ٹی کے نتائج آج 30 مئی کو بنگلور میں ظاہر کئے گئے ہیں۔پراتھیک مینگلور کی ایکپسرٹ پی یو کالج کا طالب العلم تھا۔
View more
Tue, 30 May 2017 17:19:59
منگلور پمپ ویل میں ایک ہٹ اینڈ رن کے المناک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جن کی شناخت اٹھائیس سالہ رونالڈاور اکیس سالہ روشوِن کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ ایک لاری نےان کی بائک کو ٹکر مار کر موقع پر سے فرار ہوگئی ۔
View more
Tue, 30 May 2017 17:13:57
منگلور کے قریب بجپے سے پولس اور ریت ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے غیر قانونی ذخیرہ شدہ ریت کے ذخیرے پر چھاپہ مارکاروائی کرتے ہوئے تقریبا 1344 ٹرک لوڈ برآمد کیا ہے ۔
View more
Tue, 30 May 2017 14:26:39
منی پور میں روڈ ریج میں نوجوان کے قتل کے معاملے میں سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو کہا کہ وہ نوجوان کے ماں باپ کو تحفظ دینے پر غور کریں۔
View more
Tue, 30 May 2017 14:15:40
سی بی آئی نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ اور ان کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواستوں کی آج مخالفت کرتے ہوئے دلیل دی کہ وہ آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ جائیداد معاملے کی جاری تحقیقات اور گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں ۔
View more
Tue, 30 May 2017 14:07:42
ماؤنواز باغیوں نے آج ہاؤڑہ نئی دہلی گرینڈ کارڈ سیکشن میں دھماکہ کرکے ٹرین کی پٹری اڑا کر جھارکھنڈ میں یک روزہ بند کا آغازکیا۔ ٹرین کی پٹری اڑنے سے راجدھانی ایکسپریس سمیت کئی ٹرینوں کی آمد ورفت متاثرہوئی۔
View more
Tue, 30 May 2017 13:59:02
احمد آباد میں پھر ایک بار 500اور 1000کے پرانے نوٹوں کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان کے پاس سے تقریباََ50لاکھ روپے کے پرانے نوٹ ضبط کئے گئے ہیں۔پولیس نوٹوں کے ذرائع اور انہیں بدلوانے والے کے بارے میں معلوم کرنے میں مصروف ہے۔
View more
Tue, 30 May 2017 13:54:50
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے پیرکواتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پرنشانہ لگایا۔راہل گاندھی نے یہ حملہ ان خبروں کو لے کر کیا، جس میں یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے سے پہلے دلت خاندانوں کو خود کو صاف رکھنے کے لئے صابن بانٹے گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy