Sat, 10 Jun 2017 12:14:09
مندسور میں کسانوں کی موت اور تحریک کے بعد کانگریس جمعرات سے ملک بھر میں ریلوے روکو تحریک چلا رہی ہے۔اسی سلسلے میں جمعہ کو دارالحکومت دہلی کے تلک برج پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 12:09:50
اتر پردیش کی صنعتی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اور اسے جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کی نئی صنعتی پالیسی کے مسودے کو کچھ ترامیم کے ساتھ اپنی رضامندی دے دی۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 12:06:56
ملک کے اگلے صدر کے لیے مسلسل آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے نام کی وکالت کر رہی شیوسینا نے آج کہا کہ صدارتی محل میں ہندوتو کا ربڑ اسٹامپ ہونا چاہیے ۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 12:03:40
کشمیر میں ایک نوجوان کے قتل کے خلاف علیحدگی پسندوں کی جانب سے طلب کی گئی ہڑتال اور انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگائے جانے سے آج وادی کشمیر کے کئی مقامات پر معمولات زندگی متاثر رہے ۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 11:59:36
دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے پاکستان میں پیدا ہوئے متنازع مصنف طارق فتح کو نشانہ بنانے کی سازش رچنے کے الزام میں گینگسٹر چھوٹا شکیل کے ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 11:48:44
کانگریس نائب صدر راہل کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے مندسور میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ پر تباہی مچانے اور کسانوں پر گولیاں برسانے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 11:43:47
شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر اشوک گجپتی راجو نے ٹکٹ کینسل کرانے پر مسافروں کو ری فنڈ نہیں کرنے والی ایئر لائنس اور ٹریول پورٹلز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 11:35:57
شہر اور ریاست کے مختلف حصوں میں پلاسٹک کے چاول ، انڈوں اور شکر کی سربراہی کا معاملہ آج ریاستی اسمبلی میں گونج اٹھا۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 11:22:06
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ریاستی لیجسلیچر کی کارروائیوں میں وزراء اور اراکین اسمبلی وکونسل کی عدم دلچسپی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے تاکید کی کہ 16جون تک چلنے والے لیجسلیچر اجلاس کی کارروائیوں میں سبھی کولازمی طور پر حصہ لینا ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy